گنجے پن کا علاج

لگانے کی جگہ پر خارش ‘ الرجی اور سوجن۔ جلد میں جذب ہو کر دوا دل کی رفتار اور بلڈپریشر میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
احتیاط
مندرجہ ذیل افراد مائنو کیسین استعمال نہ کریں‘ حاملہ عورتیں‘ بچے کو دودھ پلانے والی عورتیں‘ کوئی ایسی دوا بھی استعمال نہ کریں جس کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں آپ کومعلومات نہ ہوں۔
بالوں کا گرنا خاص طور پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بہت پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے چھوٹی عمر میں ہی ادھیڑ عمر کا گمان ہوتا ہے۔ پھر لمبے اور خوبصورت بال تو عورتوں کی خوبصورتی کے ضامن ہوتے ہیں۔ بالوں کا گرنا یا گنجا پن زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتا ہے جن میں خاندان کے زیادہ لوگ پہلے سے گنجے ہوں‘ اس کے علاوہ کھانے پینے میں بے اعتدالی‘ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی نہ گزارنے‘ ہر وقت پریشان و متفکر رہنے‘ خون کی کمی‘ لمبی بیماری‘ دوا?ں کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ گنجا پن اور بال گرنا چونکہ ایک عالمی مسئلہ ہے اس لئے اس کے حل کی متواتر کوششیں کی جا رہی ہیں‘ آج کل مصنوعی بال لگانے کا بڑا چرچا ہے‘ اس کے علاوہ کئی لوگ وگ بھی استعمال کرتے ہیں‘ سینکڑوں کی تعداد میں شیمپو‘ جیل اور تیل وغیرہ دستیاب ہیں جن کے اشتہاروں میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں کہ دو سے چار ہفتے میں بال اْگ آئیں گے۔ اس کے علاوہ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے بالوں کی حفاظت کی جائے‘ ان کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے تو سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔ گنجے پن کی دوائیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ ایسی کسی دوا کو استعمال نہ کیا جائے جس کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں آپ کو پوری پوری معلومات نہ ہوں۔
آسان اور متبادل علاج
بالوں کی حفاظت‘ خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے خشک بالوں میں نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی ہلکی مالش کریں یا رات کو سر پر تیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگوئیں ‘ صبح ان کا لیپ بنا کر تمام سر میں لگائیں‘ گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد ریٹھا اور سیکا کائی کے سلوشن( محلول) سے دھولیں، خشکی وغیرہ کا مجرب علاج ہے۔ ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر 5 سے 10 منٹ تک انگلیوں کی پوروں سے مساج گنجا پن کا بہترین علاج ہے۔ خشک بالوں میں ہفتہ میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو صابن یا شیمپو سے دھو لیں‘ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھو لیں۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے ناریل او رمہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں۔ مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں‘ پھر ایک گھنٹہ بعد سر دھو لیں‘ خشکی سے نجات مل جائے گی۔ سر میں زیادہ میل وغیرہ جمع ہو گئی ہو تو اسکو نکالنے کیلئے سرکہ کو تیل یا پانی میں ملا کر لگائیں سر صاف ہو جائے گا۔ کلونجی کو پانی میں ملا کر لگانے سے سر کے بال مضبوط ہو جاتے 
ہیں اور بال گرنے سے رک جاتے ہیں۔
اوپر دی گئی ہدایات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں‘ سادہ اور متوازن غذا کھائیں‘ مثبت سوچ اپنائیں‘ ہر کام کو میانہ روی سے کریں‘ انشاء4 اللہ آپ ہر لحاظ سے صحت مند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے