کہیں اِسے دو بیتی، چہار مصرعی بھی کہا گیا ہے۔اِسے انگریزی زبان میں’’Quatrain‘‘کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔مخصوص اوزان کی پاسداری کے ساتھ ۴ مصرعوں میں ایک دِلنشیں خیال پیش کرنے کی روایت صرف اُردو یا فارسی شاعری کے ساتھ مخصوص نہیں ہے، نہ قریب کی صدیوں تک محدود ہے ۔ہم میں سے اکثر اِس حقیقت سے نا واقف ہیں کہ ۴ مخصوص اوزان کے مصرعوں میں اپنے کسی جذباتی خیال کو نظم کرنے کی روایت،تاریخ میں بہت دور تک جاتی ہے اور تقریباًہر زبان میں یہ روایت موجود رہی ہے۔قدیم یونانی، رومی و چینی تہذیبوں کی منظومات میں اِس کے آثار ملتے ہیں۔جیسا کہ’’ انگریزی وِکی پیڈیا‘‘(Wikipedia) میں اِس سلسلے کی بہت ساری تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں ، مثلاً، یہ اقتباس ملاحظہ ہوجوQuatrainکے زیر عنوان ملتا ہے:
"A quatrain is a type of stanza
جواب دیں