تحریر محمد زاہد علی مرکزی( کالپی شریف) چیئرمین : تحریک علمائے بندیل کھنڈ پچھلے کچھ وقت میں اس پروپیگنڈہ کو خوب پھیلایا گیا ہے کہ "ہندو" آتنکوادی نہیں ہوتا، بڑے بڑے اجلاس میں اس چیز کو دوہرایا گیا، سوشل میڈیا سے لیکر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک ایک مخصوص طبقے کے خلاف […]
پچھلے کچھ وقت میں اس پروپیگنڈہ کو خوب پھیلایا گیا ہے کہ "ہندو" آتنکوادی نہیں ہوتا، بڑے بڑے اجلاس میں اس چیز کو دوہرایا گیا، سوشل میڈیا سے لیکر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک ایک مخصوص طبقے کے خلاف ہی دہشت گردی کا لیبل لگایا جاتارہا ہے مگر حقائق پر نظر ڈالیں تو معاملہ برعکس ہے –
راجستھان پچھلے کچھ سالوں میں جاسوسی کا اڈہ بن کر ابھرا ہے اور بہت سے سرکاری ملازمین جاسوسی کے معاملے میں گرفتار کیے گئے ہیں، ہر چند ماہ بعد راجستھان سے اس طرح کی کوئی نہ کوئی خبر دیکھنے کو مل جاتی ہے، حالیہ معاملہ بھی راجستھان سے ہے جہاں رام سنگھ نامی فوجی ملازم کو پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ نے راجستھان کے جودھ پور میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رام سنگھ ملٹری انجینئرنگ سروس (ایم ای ایس) کے جودھپور زون آفس میں تعینات تھا اور آئی ایس آئی کو اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات بھیج رہا تھا۔ اب جے پور میں خفیہ ایجنسیوں کے عہدیدار رام سنگھ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس کا کام فوجی دستاویزات کی تصاویر کاپی کرنا ، فوج سے متعلق دستاویزات کی فائلیں دفتر میں موجود افسران اور اہلکاروں کو دینا تھا-
راجستھان سے اس طرح کی اور بھی خبریں سامنے آئی ہیں، آئیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ملزمين پر ایک نظر ڈالتے ہیں.
راجستھان کے بيکا نیر اور گنگا نگر سے 8 جون 2020 کو بھارتی آرمی کے دو جوان پاکستان کو حساس جانکاری دیتے ہوئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں، راجستھان کی انٹیلی جنس نے یہ گرفتاریاں کی ہیں ایک ملزم کا نام نائک چمن لال ہے جو بیکانیر سے ہے دوسرا گنگا نگر سے وکاس تلوٹیا ہے دونوں آفیسر رینک کے ہیں، دونوں پر الزام ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں نے پاکستانی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کی ہیں.
2 Arrested In Rajasthan For Allegedly Spying For Pakistan
The two suspects were allegedly sharing classified information about Indian Army to Pakistan's intelligence agency through social media
فیس بک پر شیئر کریںٹویٹر پر شیئر کریں۔واٹس ایپ پر شیئر کریں۔ٹیلیگرام پر شیئر کریں۔
جواب دیں