(غیر مسلم دہشت گرد تنظیموں کی تعداد 92 فیصد ہے۔ مسلم دہشت گرد گروپ 8 فیصد ہیں) ۔ مرکزی حکموت کے تحریری بیان کی روشنی میں یہ حقیقت واضح ہوئی ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کی بڑی اکثریت غیر مسلم ہے۔ نکسل وادی جو ملک کے 9 صوبوں کے 89 ضلعوں میں بغاوت کررہے ہیں اور پولس اور ملٹری سے لڑ رہے ہیں وہ سب غیر مسلم ہیں۔ ناگالینڈ، میگھالیہ، تری پورہ، میزورم کے سب دہشت گرد عیسائی ہیں۔ لبریشن ٹائیگرس آف ٹمل ایلم (لِٹیّ) ۔ ٹمل ناڈو لبریشن آرمی، رنبیر سینا، سناتھن سنستھا، ابھی نوبھارت، کماٹاپور لبریشن آرمی سب ہندو ہیں۔ پنجاب کے سب دہشت گرد اور ان کی تنظیمیں سکھ ہیں۔
مرکزی حکومت کے ہوم سکریٹری آر. کے. سنگھ نے 22جنوری 2013ء کو دہلی کی ایک میڈیا کانفرنس میں تحریری بیان پڑھ کر سنایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ہماری خفیہ ایجنسیوں کے پاس آر ایس ایس سے وابستہ 10؍افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو سمجھوتہ ایکسپریس، مکہ مسجد حیدرآباد، اجمیر درگاہ وغیرہ کے بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ اُن کے نام اور تفصیل یہ ہے سُنیل جوشی 1990ء سے 2003ء تک دیواس اور مہو (مدھیہ پردیش) میں آر ایس ایس کا سرگرم کارکن تھا (مرگیا ہے)۔ سندیپ ڈانگے جو اندور، مہو، شاجاپور اور اُترکاشی میں 1990ء سے 2006ء تک آر ایس ایس کا پرچارک تھا (فرار ہے)۔ لوکیش شرما دیو گڑھ میں آر ایس ایس کا ’’نگر کاریاواہک‘‘ تھا (جیل میں ہے)۔ سوامی سیمانند آر ایس ایس کے ’’ون واسی کلیان پریشد‘‘ کی ڈانگ گجرات شاخ کا ذمہ دار 1990ء سے 2007ء تک تھا (جیل میں ہے)۔ راجیندر عرف سمندر (جیل میں ہے) یہ آر ایس ایس کا ’’ورگ وستارک‘‘ تھا۔ مکیش وسانی (جیل میں ہے) یہ گودھرا گجرات میں آر ایس ایس کا سرگرم کارکن تھا۔ دیوندر گپتا (جیل میں ہے) یہ اندور اور مہو میں آر ایس ایس کا پرچارک تھا۔ چندر سیکھر لیوے (جیل میں ہے) یہ شاجاپور میں 2007ء میں آر ایس ایس پرچارک تھا۔ کمل چوہان (جیل میں ہے) یہ آر ایس ایس کا کارکن تھا۔ رام جی کال سنگرا (فرار ہے) جو آر ایس ایس کا رکن تھا۔
مندرجہ بالا میں سے بیشتر بی جے پی کی مدھیہ پردیش اور گجرات کی ریاستی حکومتوں میں سرگرم کارکن رہے تھے۔ یہ دہشت گرد سمجھوتہ ایکسپریس، مکہ مسجد حیدرآباد، اجمیر درگاہ وغیرہ کے بم دھماکوں میں ملوث تھے جن میں ایک سو سے زائد مسلمان ہلاک ہوئے تھے اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ کیا یہ سب دہشت گرد مسلمان تھے؟ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ان کے چہرے اور کارنامے باشندگانِ وطن کو کیوں نہیں دکھاتا اور بتاتا؟ خیالی تنظیم انڈین مجاہدین کے چند مسلم نوجوان کا ذکر مع تصاویر بار بار دکھایا جاتا ہے لیکن آر ایس ایس کے مندرجہ بالا دہشت گردوں اور انصاف پسند بہادر اعلیٰ پولس افسر ہیمنت کرکرے کے دریعے گرفتار کردہ بڑے ہندو دہشت گرد نیٹ ورک کے لیڈروں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، سوامی دیانند پانڈے ، سوامی سیمانندر (جس نے عدالت میں اقبال جرم کیا اور بعد میں پلٹ گیا) وغیرہ درجنوں ہندو دہشت گردوں کے بارے میں خاموشی کیوں اختیار کی جاتی ہے؟ ہم مرکزی یو پی اے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مندرجہ بالا درجنوں ہندو دہشت گردوں اور چند مسلم دہشت گردوں کے بارے میں حقائق پر مبنی صحیح وہائٹ پیپر جلد پیش کرے اور اعلیٰ ترین سطح کی جوڈیشل انکوائری کروائے اور اصلی مجرموں کو سخت سزائیں دلوائے۔
جواب دیں