منگلورو (فکروخبرنیوز) ماہی گیری کے بعد بندرگاہ واپسی کے دوران کشتی ڈوبنے کا حادثہ الال سمندر میں پیش آیا ہے جس میں سوار چھ ماہی گیر محفوظ ہیں۔ یہ حادثہ کل شام پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم خلیل کی ملکیت والی ایان نامی کشتی ماہی گیری کے بعد بندرگاہ کی طرف لوٹ رہی تھی کہ اچانک کشتی کا پچھلا حصہ دھنسنے لگا جس کے بعد تیزی کے ساتھ کشتی میں پانی بھرنے لگا۔ اس کو دیکھتے ہی قریب میں واقع کشتیاں ماہی گیروں کو بچانے کے لیے آگے بڑھیں اور انہیں اپنی کشتیوں میں سوار کرایا جنہیں بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا۔




