ریاض : بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض سے تقریباً دو دہائی سے جڑے رہنے کے بعد اپنے آبائی وطن لوٹنے کے موقع پر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے جناب نجف کھومی کی تہنیت کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ موصوف بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے دو مرتبہ صدر اور جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائزرہ چکے ہیں۔ ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران اسوسی ایشن کے لیے ان کی جدو جہد اور کوششوں کا تذکرہ کیا۔
اسی نشست میں انجمن کے وفد کی بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے ذمہ داران اور ممبران سے خصوصی ملاقات رہی۔ اس دوران 2030 وژن حاصل کرنے کے لیے انجمن کا ہر طرح تعاون کرنے کی یقین دہائی کی۔
اس موقع پر اسٹیج پر انجمن کے صدر جناب یونس قاضیا ، جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری اور دیگر بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے صدر جناب عمار قاضیا اور دیگر موجود تھے۔