بھگوکر بادام کھانا انتہائی مفید

 بھیگے ہوئے بادام حاملہ خواتین کیلئے بہترین خوراک ہیں کیونکہ اس میں موجود فولک ایسڈ ان کے جسم کو طاقت دیتا ہے اور بچے کے عصبی نظام اور دیگر اعضاء کی بہترین بڑھوتری کرتا ہے۔۔ بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست کرتے ہیں اور جسم میں پروٹین کے انجذاب میں مدد دیتے ہیں۔
۔ جریدے ’’فری ریڈیکل رسیرچ‘‘کے مطابق بادام میں پایا جانے والامادہ ایلفا 2فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔یہ 30سے70کے کیلئے خصوصا مفید ہے۔۔ اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو باداموں کا استعمال ضرور کریں کیونکہ دن میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔۔ بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔۔ بادام میٹا بولک سفڈروم پر قابو پا کر موٹا پا کم کرتے ہیں اور بدن کوچست و توانا بناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے