بھٹکل : تراویح میں تمام مساجد میں ایک ترتیب پر قرآن مجید سنانے کا اہتمام

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل کو مسجدوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ ریاست میں کوئی ایسا شہر نہیں ہوگا کہ چار کلومیٹر کے اندر سو کے قریب مساجد ہوں۔ شہر کے قدیم محلوں سے لے کر نئے علاقوں میں بھی مساجد کی کثرت نظر آتی ہے۔ ایک محلہ میں ایک نہیں بلکہ کئی کئی مساجد ہیں۔

رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ہرمسجد میں تراویح کے روح پرور مناظر ہیں۔ ایک مسجد میں چار چار اور پانچ پانچ حفاظ تراویح سنانے کا اہتمام کررہے ہیں۔ اس سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شہر کی تمام مساجد میں تراویح میں ایک ہی ترتیب پر قرآن مجید سنانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شروع کے چارتراویح میں سوا سوا پارہ سنایا جاتا ہے اور اس کے بعد رمضان کے آخر تک ایک پارہ سنایا جاتا ہے اور یوں شہر کی تمام مساجد میں تراویح میں قرآن مجید ختم کرنے کا اہتمام ہے۔

«
»

ایران جنگ یا مذاکرات: ڈونلڈ ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط

کرناٹک میں گزشتہ چار سالوں میں 2,000 سے زیادہ بچوں کی شادیاں ریکارڈ