بھٹکل (فکروخبرنیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر ہندوستان بھر کے مسلمانوں سے آج رات نو بجے سے سوا نوبجے تک ’’ بتی گل تحریک ‘‘ میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔ بورڈ کے اس اعلان پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے شہر کے مسلمانوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی گذارش کی تھی جس پر آج رات نو بجے سے سوا نوبجے تک مسلمانوں نے اپنے گھروں ، دکانوں اور دفتروں وغیرہ کی لائٹس بند رکھیں اور وقت ترمیمی بل 2025 کے خلاف اپنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔ کچھ وقت کے لیے ایسا لگا کہ پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ، پرانے شہر سے لے کر نوائط کالونی ، مدینہ کالونی ، بندرروڈ ، ساگر روڈ ، کارگیدے ، آزاد نگر سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں کے مسلمانوں نے بھی اس بتی گل تحریک کا حصہ بن کر کالے قانون کے خلاف اپنا احتجاج کرایا۔ نوجوانوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے اپنے محلوں میں بڑی کوششیں کیں اور اس کو پوری طرح کامیاب بنایا۔ اس پندرہ منٹ کے دوران اپنے اپنے گھروں میں لوگ ۔عبادتوں میں مصروف رہے اور استغفاراور دیگر اذکار کا اہتمام کیا اور خوب دعائیں بھی کیں