بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (AITM) میں Arduino بوٹ کیمپ پوری کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ کیمپ 29 اپریل سے 2 مئی 2025 تک فرسٹ ایئر کے تمام طلباء کے لیے تھا جو آٹھ سیشنوں پر مشتمل تھا۔ بوٹ کیمپ طلباء کی بنیادی تکنیکی قابلیت کو اجاگر کرنے ، مستقبل میں درپیش مسائل کے حل کے لیے پہلے سے انہیں تیار کرنے اور ان کی مہارتوں کو پروان چڑھانے کے لیے منعقد کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طرح کے کیمپ انجینئرنگ کے طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔ طلبہ نے AITM کالج بورڈ سیکرٹری جناب محی الدین رکن الدین صاحب، پرنسپل ڈاکٹر فضل الرحمن، اور رجسٹرار پروفیسر زاہد کھروری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔