بھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں مورین کٹے کے تنازعہ کے درمیان مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری نے سوشیل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس حالیہ تنازعہ پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے عوام خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حالیہ تنازعہ کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کا پوسٹ نہ کریں
مجلسِ اصلاح و تنظیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ موجودہ حالات میں صبر، نظم و ضبط اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اس حساس معاملے پر کوئی بھی غیر تصدیق شدہ خبر، افواہ یا تفرقہ انگیز ریمارکس صورتحال کو مزید پیچیدہ اور خراب کر سکتے ہیں۔ تنظیم نے عوام سے مزید اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بے جا بحثوں کا حصہ نہ بنیں، بلکہ سنجیدگی، پختگی اور بیداری کا ثبوت دیں اور ایسی کسی بھی چیز کو شیئر کرنے سے سختی سے پرہیز کریں جس سے سماج میں الجھن، غلط فہمی یا تناؤ پیدا ہونے کا خطرہ ہو۔




