بھٹکل (فکروخبر نیوز) مجلسِ ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے زیرِ اہتمام رسول اللہ ﷺ کی سیرت اور ہماری معاشرتی ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک اہم جلسۂ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسے میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ موجودہ معاشرتی حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی جائے گی۔
ذمہ داران کے مطابق مہمانِ خصوصی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا ابو طالب رحمانی ہوں گے، جو سیرتِ رسول اللہ ﷺ اور معاشرتی ذمہ داریوں کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔
یہ جلسہ جمعرات،14 ربیع الاول 1448ھ مطابق 27 اگست 2026ء کو بعد نمازِ عشاء ملیہ مسجد، نوائط کالونی، بھٹکل میں منعقد ہوگا۔ مجلسِ ملیہ نوائط کالونی کی جانب سے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔




