5 جون کو متعدد ہندوتنظیموں کی جانب سے بھٹکل بند کا اعلانبھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں جاری مورین کٹے معاملے کو لے کر شہر کی متعدد ہندو تنظیموں نے مشترکہ طور پر آئندہ جمعہ، 5 جون 2026 کو بھٹکل میں رضاکارانہ بند کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق یہ بند پور پورے دن کے بجائے دوپہر 1:00 بجے سے لے کر رات 8:00 بجے تک رہے گا جس کے دوران کاروباری اداروں اور دکانات کو بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس بند کے علاوہ اسی دن دوپہر 3:00 بجے شہر کے فلاور مارکیٹ (پھول بازار) علاقے سے ایک احتجاجی مارچ بھی نکالا جائے گا۔ یہ احتجاجی مارچ فلاور مارکیٹ سے شروع ہو کر ماریکٹّا اور پرانے بس اسٹینڈ سے گزرتے ہوئے منی ودھانا سودھا پہنچے گا جہاں مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر (AC) کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس میمورنڈم کے ذریعے انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ متنازع جگہ پر مبینہ اسٹرکچر کو دوبارہ تعمیر کیا جائے اور حال ہی میں پیش آئے انہدامی معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق ہندو تنظیموں نے اس بند اور احتجاجی مارچ کو پرامن طریقے سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔




