بھٹکل انجمن میں 19 اپریل کو مفت میگا ہیلتھ کیمپ و کینسر بیداری پروگرام

بھٹکل (فکر و خبر نیوز) انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج بھٹکل کی جانب سے 19 اپریل 2026 کو کالج کیمپس میں ایک مفت میگا ہیلتھ کیمپ اور کینسر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم طبی مہم فادر مولر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منگلورو کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔

بھٹکل (فکر و خبر نیوز) انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج بھٹکل کی جانب سے 19 اپریل 2026 کو کالج کیمپس میں ایک مفت میگا ہیلتھ کیمپ اور کینسر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم طبی مہم فادر مولر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منگلورو کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں آج  صبح کالج کے پرنسپل کے چیمبر میں ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس میں پروگرام کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں۔

اس ہیلتھ کیمپ میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین کی جانب سے مفت مشورے فراہم کیے جائیں گے، جن میں جنرل میڈیسن، جلدی امراض، جنرل سرجری، ای این ٹی، بچوں کے ماہر، آنکھوں کے امراض، زنانہ و زچگی، ہڈیوں کے امراض، سماعت اور کینسر سرجری شامل ہیں۔ اس کیمپ میں طلبہ، کالج عملہ اور عام عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پروگرام میں سرجیکل آنکولوجی اور روبوٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر ایلروئے سلڈانہا بطور مہمانِ خصوصی اور ریسورس پرسن شرکت کریں گے، جو کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

یہ پروگرام کالج کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر ونگ اور ریڈ کراس یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی پروفیسر محمد غنیم کر رہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پروفیسر محمد غنیم سے 9900830001 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں۔