بھٹکل: انجمن گرلز ہائی اسکول بستی روڈ کا ایس ایس ایل سی میں شاندار مظاہرہ، مجموعی نتیجہ 97.78 فیصد

بھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے بستی روڈ پر واقع انجمن گرلز ہائی اسکول نے تعلیمی سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 97.78 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ 23 اپریل 2026 کو جاری کردہ نتائج کے مطابق، امتحان میں شریک ہونے والی 135 طالبات میں سے 132 کامیاب قرار پائیں۔

نتائج کی تفصیلات کے مطابق اسکول کی کارکردگی غیر معمولی رہی، جہاں 20 طالبات نے ڈسٹنکشن حاصل کی، 83 فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئیں، 22 نے سیکنڈ کلاس اور 7 طالبات نے پاس کلاس حاصل کی۔ اردو میڈیم سیکشن میں 45 میں سے 44 طالبات کامیاب ہوئیں، جس میں 3 ڈسٹنکشن اور 29 فرسٹ کلاس شامل ہیں۔ اسی طرح انگلش میڈیم سیکشن میں 90 میں سے 88 طالبات نے کامیابی حاصل کی، جن میں سے 17 نے ڈسٹنکشن اور 54 نے فرسٹ کلاس حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اردو اور انگلش دونوں میڈیم سیکشنز کا کامیابی کا تناسب یکساں یعنی 97.78 فیصد رہا۔

انفرادی طور پر حبیبہ بھاگیواڑی نے 604 نمبرات (96.64 فیصد) حاصل کر کے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اقراء ناگرمٹ 595 نمبرات (95.2 فیصد) کے ساتھ دوسرے اور بی بی انشا 593 نمبرات (94.88 فیصد) کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔ دیگر نمایاں طالبات میں نازنین بانو نے چوتھی، امینہ رمسا نے پانچویں اور اریحہ قاسم جی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ اردو میڈیم سیکشن میں فاطمہ گوائی 580 نمبرات (92.8 فیصد) کے ساتھ سرِ فہرست رہیں اور مجموعی رینکنگ میں ساتواں مقام حاصل کیا۔

علاوہ ازیں امِ سلیم، نہیٰ محتشم، عائشہ مروہ، امینہ محتشم، عرشیہ، حلیمہ ثناء اور عائشہ سمحہ نے بھی میرٹ لسٹ میں جگہ بنائی۔

شیئر کریں۔