بھٹکل: انجمن بوائز ہائی اسکول کا ایس ایس ایل سی میں شاندار مظاہرہ، مجموعی نتیجہ 97.05 فیصد

بھٹکل(فکروخبرنیوز) انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل نے تعلیمی سال 2026-2025 کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 97.05 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکول سے امتحان میں شریک ہونے والے 68 طلبہ میں سے 66 طالب علم کامیاب قرار پائے جو ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ محنت کا ثبوت ہے۔

انفرادی کارکردگی میں محمد ایلاف فاروقی ابن رئیس احمد فاروقی نے 625 میں سے 569 نمبرات (91.04 فیصد) حاصل کر کے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عثمان رکن الدین ابن عدنان صادق رکن الدین 558 نمبرات (89.28 فیصد) کے ساتھ دوسرے اور بلال صدیقہ ابن عبدالحفیظ صدیقہ 544 نمبرات (87.04 فیصد) لے کر تیسرے مقام پر رہے۔

نتائج کی تفصیلات کے مطابق 5 طلبہ نے ڈسٹنکشن حاصل کی، جبکہ 36 طلبہ فرسٹ کلاس میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ 17 طلبہ سیکنڈ کلاس اور 8 طلبہ پاس کلاس میں کامیاب قرار پائے۔ انجمن بوائز ہائی اسکول کی یہ کامیابی بھٹکل میں معیاری تعلیم کے تئیں ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ نے مستقبل کے بیچز کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔

شیئر کریں۔