بھٹکل (فکروخبرنیوز) بیٹی کے ساتھ اپنے شوہر کے گھر جانے کے لیے والد کے گھر سے نکلی خاتون لاپتہ ہونے کے بعد پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
مذکورہ خاتون کی شناحت فاطمہ ثمرین محمد عباس کرڈی (31) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اس کی بیٹی کی شناخت زلیخہ پروین (5) کی حثیت سے کرلی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں خاتون کے والد محمد شفیع ملا نے شہر کے مضافاتی پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔
ان کے والد نے بتایا کہ وہ میرے گھر سے واقع ہیری کیری ، ہیبلے سے یہ کہہ کر روانہ ہوئی کہ وہ منکی اپنے شوہر کے گھر جارہی ہے ، جب اس کے شوہر کے گھر نہ پہنچنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی بھی طرح کا ان سے رابطہ نہیں ہوا۔
عوام سے اپیل ہے کہ اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی معلومات ہوں تو پولیس سے تعاون کریں۔




