محمد نوید اشرفی
فیک نیوز راؤنڈ اپ: سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول تقریباً پانچ سال سے ہے اور کافی حد تک اس کے ذمہ دار بی جے پی کے وہ لیڈران ہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے اپنی انتخابی ریلیوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا تھا۔
سنیتا جے رام نامی فیس بک یوزر نے دو ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ؛خبردار ! پورے ہندوستان میں روہنگیا کی 2000 لوگوں کی ٹیم آئی ہے جو بچوں کو اٹھا کر لے جا رہی ہے، کوئی بیچتا ہے کوئی بلی کے لئے لے جاتا ہے۔ خود دیکھو، سنو اور زیادہ سے زیادہ اسے عام کرو۔
سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول تقریباً پانچ سال سے موجود ہے اور کافی حد تک اس کے ذمہ دار بی جے پی کے وہ لیڈران ہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے اپنی انتخابی ریلیوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا تھا اور اپنی فرقہ وارانہ تقریروں کی وجہ سے کامیاب بھی ہوئے۔ فیس بک صارف سنیتا جے رام کی یہ پوسٹ اسی سیاست کی ترجمانی کرتی ہے جس کو بی جے پی لیڈران نے عوام کے ذہنوں میں داخل کیا تھا! روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ایسی خبریں اکثر جھوٹی ثابت ہوئی ہیں اور ان کو بےبنیاد پایا گیا ہے۔
جواب دیں