بھٹکل: انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کا ایس ایس ایل سی میں شاندار رزلٹ ، مجموعی نتیجہ97.14  فیصد

بھٹکل(فکروخبرنیوز) شہر کے نوائط کالونی میں واقع انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول نے رواں تعلیمی سیشن کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔ امتحان میں شریک ہونے والی کل 105 طالبات میں سے 102 کامیاب قرار پائیں، جس کے نتیجے میں ادارے کی کامیابی کا تناسب 97.14 فیصد رہا۔ جہاں 29 طالبات نے ڈسٹنکشن اور 62 نے فرسٹ کلاس حاصل کی، جبکہ 9 طالبات سیکنڈ کلاس اور 2 پاس کلاس میں کامیاب ہوئیں۔

انفرادی کارکردگی میں زینب صفا بنت عبدالسمیع گوائی نے 606 نمبرات اور 96.96 فیصد کے ساتھ اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فاطمہ بنت سید میراں برماور 596 نمبرات (95.36 فیصد) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ رضوانہ خاتون بنت عبداللہ الکافی ملا نے 592 نمبرات (94.72 فیصد) کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

مجموعی رینکنگ کے علاوہ طالبات نے انفرادی مضامین میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ اردو کے پرچے میں 8 طالبات نے 100 میں سے 100 نمبرات حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا، جن میں فاطمہ نصرہ، عائشہ نائطے، امینہ رُبا، فاطمہ منزہ، زینب صفا، ثناء، خدیجہ قاضی اور رابعہ بسمہ شامل ہیں۔ اسی طرح سوشل سائنس میں بھی دو طالبات زینب صفا اور شیزہ شابندری نے صد فیصد (100) نمبرات حاصل کیے۔ اسکول انتظامیہ نے طالبات کی اس محنت اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کو سراہتے ہوئے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر کریں۔