انگریزی مہینوں کے نام کیسے رکھے گئے

2 :فروری FEBRUARY)): اس ماہ کا تعلق لاطینی فیبرا سے ہے ۔ اس کا مطلب ہے "شدھ کی دعوت "پہلے اسی ماہ میں 15تاریخ کو لو گ شدھ کی دعوت کیا کرتے تھے ۔ کچھ لوگ فروری نام کا تعلق روم کی ایک دیوی فیبریا سے بھی سمجھتے ہیں ، جو اولاد دینے والی دیوی مانی گئی ہے ، اس لئے لاطینی خوتین اس مہینے اس دیوی کی پوجا کرتی تھیں ، تاکہ وہ خوش ہو کر انہیں اولاد ہونے کی دعا کریں ۔ اسی لئے اس مہینہ کا نام فروری رکھا گیا ۔ :3مارچ MARCH)):رومن دیوتا "مارس "کے نام پر مارچ کا نام پڑا ۔ رومن سال کا آغاز اسی مہینہ سے ہو تا تھا ۔ مارس مارٹس آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ پہلے زما نے میں سردیاں ختم ہو نے پر لوگ دشمن ملک پر حملہ کرتے تھے ۔ اسی لئے اس ماہ کو مارچ نام سے پکارا گیا ۔ 
4: اپریل APRIL)): اس ماہ کی شروعات لاطینی لفظ "ایپسیرایر "سے ہو ئی اس کا مطلب ہے کھیلنا ۔ روم میں اسی ماہ کا کلیاں کھل کر پھول بنتی تھں ، یعنی بسنت کی آمد ہو تی تھی ۔اس لئے شروع میں نام ایپرس رکھا گیا ۔ اس کے بعد سال کی صرف دس ماہ ہونے کی وجہ سے یہ بسنت سے کا فی دور ہوتا چلا گیا ۔سائنس دانوں نے زمین کے بارے میں معلومات سے دنیا کو آگاہ کیا ۔ تب سال میں دو مہینے اور جوڑ کر ایپرس کا نام دوبارہ جوڑ ا گیا ۔ 
:5مئی (MAY):رومن دیوتا مڑ کڑی کی ماں میاں کے نام پر مئی نام ہو ا ۔ مئی کا مطلب بڑے بزرگ رئس ، مئی نام کا آغاز لاطینی میجوا لیس سے بھی جانا جاتا ہے ۔ 
6 :جون (JUNE): اس مہینہ لوگ شادی کرتے گھر بساتے تھے ، اس لئے خاندان کے لئے استعمال ہو نے والے لاطینی لفظ جینس کی بنیاد پر جون کا نام پڑا ۔ ایک اور نظریہ کے مطابق جس طرح ہندؤں میں اندر کو دیوتا ؤں کا مالک مانا گیا ہے ، اسی طرح روم میں بھی سب سے بڑے دیوتا 
جیسس ہیں اوران کی اہلیہ کا نام جونو ہے ۔ اس دیوی کے نام پر جون کا نام پڑا ۔ 
7:جولائی (JULY): راجا جو لیس سیزر کی پیدا ئش اور موت دونوں جو لائی میں ہوئیں ، اس لئے اس ماہ کا نام جو لائی رکھ دیا گیا ۔ 
8 : اگست (AUGUST): جو لس سیزر کے بھتیجے اگس ٹس سیزر نے اپنے نام کو امر بنانے کیلئے سیکٹلس کا نام بدل کر اگسٹس کر دیا جو بعد میں صرف اگست رہ گیا – 
9:ستمبر (SEPTEMBER) :روم میں ستمبر سیپٹیر کہا جا تا تھا ۔ سیپٹیر میں سیپٹے لاطینی لفظ ہے ، جس کا مطلب ہے سات اور یر کا مطلب ہے واں یعنی سیپٹیر کا مطلب ہوا ساتواں لیکن بعد میں یہ نواں مہینہ بن گیا ۔ 
10 : اکتوبر (OCTOBER): سے لاطینی واکٹ (آٹھ )کی بنیاد پر اکتوبر یا آٹھواں کہتے تھے ، لیکن دسواں مہینہ ہو نے پر بھی اس کا نام اکتوبر ہی چلتا رہا ۔ 
11: نومبر (NOVEMBER): نومبر کو لاطینی میں پہلے "نو ویمبر”یعنی نواں کہا گیا ۔ گیارہواں مہینہ بن نے پر بھی اس کا نام نہیں بدلا اور اسے نو یمبر سے نومبر کہا جانے لگا ۔ 
12 :دسمبر (DECEMBER): اسی طرح لاطینی ڈیسیم کی بنیا د ہر دسمبر مہینے کو ویسیمبر کہا گیا ۔ سال کا با ر ہواں مہینہ بننے پر بھی اس کا نام نہیں بدلا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے