امریکا میں اسرائیل کی حمایت 25 سال کی کم ترین سطح پر: سروے

(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں اسرائیل کی حمایت پچیس سال کی کم ترین سطح پر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق امریکا میں اسرائیل کی حمایت پچاس فیصد کم ہو کر چالیس فیصد رہ گئی ہے، سروے میں فلسطینیوں کے لیے ہمدردی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گیلپ سروے کے مطابق اب 33 فیصد امریکی نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہے، ڈیموکریٹ ووٹرز میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انسٹھ فیصد فلسطین جبکہ صرف اکیس فیصد اسرائیل کے حق میں ہیں، جس سے انکی قیادت اسرائیلی امریکی لابی کے موقف سے دور ہو جاتی ہے، اس کے برعکس پچھتر فیصد ریپبلیکنز اسرائیل کے حق میں ہیں۔

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی امریکی عوام کی حمایت برقرار ہے، 55 فیصد امریکی مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ایک خود مختار فلسیطینی ریاست کے حق میں ہیں جبکہ اکتیس فیصد اس کے مخالف ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کئی ممالک میں سفارتی مشنز (قونصل خانے) بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات کئی مقامی ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ موسم گرما تک کئی ممالک میں قونصل خانے بند کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے اقدام سے سلامتی کے امور میں رکاوٹ کا خدشہ ہونے کے سبب سی آئی اے حکام کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ چین نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی موجودگی کو وسعت دی ہے۔

«
»

جیل میں 5Gجیمر کو نقصان پہنچانےکے الزام میں نو قیدیوں کے خلاف معاملہ درج

ایران جنگ یا مذاکرات: ڈونلڈ ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط