امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے پانچ مدارج

اس طور پر ہندوستان عالمی طور پر ایسا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں سے طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے باوجود کسی امریکی کالج یا یونیورسٹی میں داخلے کے لئے در اصل کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے ،اس کے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔
امریکی اداروں کے ذریعہ پیش کئے جانے والے کثیر مطالعاتی متبادل اورمختلف شعبوں میں مضامین کے لاتعدادامکانات وہاں تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے طلبہ کے لئے درست کورس کے انتخاب کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔اور اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ صرف اور صرف درجہ بندی کی فہرست یا سنی سنائی باتوں کی وجہ سے غلط انتخاب کی غلطی سرزد ہوجاتی ہے۔
امریکی اداروں میں داخلہ کے عمل کی وضاحت کی کوشش کے تحت ایجوکیشن یو ایس اے آپ کے لئے ’امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے پانچ مرحلے‘پیش کرتا ہے جو اس پورے عمل کی تفہیم،اس کی تیاری ، درخواست دینے اور امریکہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کا ایک مرحلہ وار جائزہ ہے۔
تحقیق برائے متبادل
داخلہ کی مقررہ تاریخ سے بارہ سے اٹھارہ ماہ قبل اپنی پسند کے متبادلات کی تحقیق کریں۔
سب سے بہتر کالج یا یونیورسٹی وہ ہے جو ا?پ کی تعلیمی، مالی اور ذاتی ضروریات پر کھری اترتی ہو۔ اس کاا?غاز اپنی ترجیحات کی وضاحت کے ساتھ کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ’تعلیمی اعتبار سے آپ کی ترجیح والے بہترین ادارے کون سے ہیں؟ ‘،’ تعلیمی اخراجات کے لئے کیا کریں گے؟‘ اور’ امریکہ ہی میں تعلیم کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟‘ جیسے سوالات کے جواب تیار کریں۔ اس کے علاوہ اپنی دلچسپیوں اور طویل مدتی ہدف سے متعلق ایک فہرست بھی تیار کریں۔
اس کے بعد ا?پ تحقیق شروع کریں۔ ایجوکیشن یو ایس اے کے مراکز اپنے وسائل سے طلبہ کی مدد کر سکتے ہیں اور انھیں بتا سکتے ہیں کہ اپنی تلاش کو جامع کس طور پر بنایا جائے۔یہ مراکز اداروں کے انتخاب میں بھی ا?پ کی مدد کرسکتے ہیں۔
درخواست مکمل کرلیں
داخلے کی مقررہ تاریخ سے چھ ماہ سے بارہ ماہ قبل اپنی درخواست مکمل کرلیں۔
درخواست کی تیاری میں وقت کے ساتھ منصوبہ بندی کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ اگر یہ عمل پہلے ہی شروع کردیا جائے تو اس سے طلبہ کو کافی فائدہ ہوگا۔ زیادہ تر امریکی ادارے درخواستوں کو مجموعی طور پر دیکھتے ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ فیصلے مختلف معیارات اور مکمل درخواست کی خاصیت کے پیش نظر کئے جاتے ہیں۔ جو چیزیں فیصلے پر اثرا انداز ہوتی ہیں ان کے کلیدی عناصر میں تعلیمی ریکارڈ، امتحانات میں حاصل شدہ نمبر، سفارشی خطوط ، غیر نصابی سرگرمیاں ، درخواست کے ساتھ شامل کئے گئے مضامین اور کام کے تجربے سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
تعلیمی خرچ کا بندوبست
داخلہ کی مقررہ تاریخ سے تین سے نو ماہ پہلے اپنی تعلیم پر آنے والے اخراجات کا بند وبست کرلیں۔
امریکی اداروں میں ٹیوشن فیس ۰۲ ہزار ڈالر سے ۰۷ ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ اس بات کا انحصار پروگرام، محل و قوع اور تعلیمی ادارے کی نوعیت(سرکاری یا غیر سرکاری)پرہوتا ہے۔ تعلیم پر آنے والے اخراجات کیمنصوبہ بندی جس قدر جلد کی جائے اسی قدر بہتر ہے۔ ہر سال غیر ملکی طلبہ کو ان کی پڑھائی کے لئے اچھی خاصی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مگر یہ اعانت محدود ہوتی ہے اور اس کے لئے سخت مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر مالی امداد وظیفوں ، عطیات، فیلوشپ،اسسٹنٹ شپ ، انٹرن شپ اور کیمپس روزگار کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ مالی امداد کی درخواست بھی داخلہ کی درخواست کے ساتھ ہی دی جاتی ہے۔
ویزا کے لئے درخواست گزاری
ویزا کی درخواست داخلہ کی تاریخ سے تین سے پانچ ماہ پہلے دیں۔
ویزا کی درخواست دینے کا عمل شروع کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپنے امریکی ادارے سے داخلے کا مکتوب اور ایک آئی۔۲۰ درکار ہوگا۔ تمام طلبہ کو ان کے علاقے کے لئے مقرر قونصل خانہ میں ذاتی طور پر انٹرویو کے لئے حاضر ہونا ہوتا ہے۔ قونصل خانہ کی ویب سائٹ اس عمل کے مراحل اور ضروریات سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ایجوکیشن یو ایس اے کے مشیر قونصل خانہ کے افسران کے ساتھ مل کر ممکنہ طلبہ کو باخبر کرنے اور ان کی راہنمائی کے لئے کام کرتے ہیں۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ متواتر ہونے والے ایسے معلوماتی سیشن سے بخوبی استفادہ کریں۔
روانگی کی تیاری
داخلہ کی مقررہ تاریخ سے دو سے چار ماہ پیشتر ہی سے روانگی کی تیاری کرنا شروع کردیں۔
ایجوکیشن یو ایس اے کے مشاورتی مراکز کی جانب سے روانگی سے قبل تعارفی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ مشیر اورسابق طلبہ ان معلومات اوروسائل کی فراہمی میں مدد کرتے ہیں جو آپ کو نئے تجربات کے لئے تیار کرتے ہیں۔ اس موقع پر جن موضوعات پر بات کی جاتی ہے ان میں ثقافتی اختلافات ، کلاس روم کے آداب، جائے رہائش ، نئے ثقافتی ماحول میں خود کو ڈھالنے کا طریقہ اور وہاں جانے کے لئے لازمی سامان وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
ایجوکیشن یو ایس اے کے آن لائن اور شخصی دونوں طور پر دستیاب مفت اجتماعی مشاورتی پروگرام میں شرکت کرکے آپ اس کی ابتدا آج ہی سے کریں۔ ایجوکیشن یو ایس اے امریکی محکمہ خارجہ کا حمایت یافتہ مشورہ فراہم کرنے والے مراکز کا ایسا نیٹ ورک ہے جو غیر ملکی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے منظور شدہ امریکی اداروں سے متعلق درست، جامع اور تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان میں ایجوکیشن یو ایس اے کے سات مراکز ہیں جو احمد آباد، بنگلور، چنئی ، نئی دہلی ، حیدر آباد ، کولکاتہ اور ممبئی میں واقع ہیں۔ آپ ویب سائٹ www.educationusa.info/India . پر جائیں اور مشورہ فراہم کرنے والے کسی نزدیکی مرکز کا پتہ لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے