افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

نیشنل سینٹر آف سسمولاجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ شمالی افغانستان میں ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 5:05 بجے آیا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ این سی ایس نے اس سلسلے میں تفصیلات سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر ساجھا کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا تھا کہ زلزلہ نے افغانستان بھر میں کئی صوبوں اور شہریوں کو متاثر کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی ریڈ کراس اینڈ ریس کریسنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق زلزلہ کے معاملے میں افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ حساس ملکوں میں سے ایک ہے۔

افغانستان میں دو دن میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب یہاں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ روز جرم شہر کے قریب 4.6 شدت کا محسوس کیا گیا تھا۔ این سی ایس کے مطابق یہ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 1:32 بجے آیا تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

نوٹرے ڈم گلوبل اڈیپشن انڈیکس کے مطابق افغانستان حساسیت کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں افغانستان میں تقریباً 400 زلزلہ آئے ہیں، جس میں اکتوبر 2023 میں ہیرات میں آیا 6.3 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔ اکتوبر 2023 میں افغانستان میں یو این اے ایم اے نے آفات کے خطرے میں کمی کے عالمی دن پر افغانستان کے لیے مزید بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔

افغانستان میں گزشتہ سال 7 اکتوبر کو ہیرات صوبہ میں 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلہ نے کئی گاؤں کو بُری طرح سے نقصان پہنچایا تھا اور اسے افغانستان کے حال میں سب سے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔