آپ ﷺ کی آ مد سے پوری کا ئنات روشن ہو گئی

یہ ماہ مقدس نبی رحمت ، امام کا ئنات ، فخر انسا نیت ، سید دو عالم ، اما م الا نبیا ء ، احمد مجتبیٰ محمد ﷺ کی اس دنیا میں آمد کی وجہ سے انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے ۔ آپ ﷺ کی ولادت با سعا دت مکہ میں بنی ہاشم کے اندر ۹ ربیع الا ول 1 ؑ ٓ ؁ عام الفیل یو م دو شنبہ صبح کے وقت ہو ئی ۔ ( الر حیق المختوم :ص نمبر ۸۳ ) عیسوی سن کے اعتبار سے محمد ﷺ کی ولا دت کی تا ریخ ۲۰ یا ۲۲/اپریل ۵۷۱ ؁ء کی تھی (رحمت اللعالمین : ص نمبر ۳۸(
آپ ﷺ کی ولا دت با سعا دت ایک ایسے معا شرہ اور ما حول میں ہو ئی جہاں ظلم و زیا د تی ، قتل و غارت گیری ، کفر و جلالت اور گمراہی کے اندھیرے ہر سو پھیلے ہو ئے تھے ۔ آ پ ﷺ نو ر نبوت اور قرآن کی روشن دلیل لے کر انسانیت کیلئے نجات دہندہ بن کر آئے اور خالق اور مخلوق کے درمیان حائل کفر و شرک کے تمام پر دے ہٹا دئے ، مخلو ق کا خالق سے براہ راست تعلق استوار کیا ، ہر طرف ظلم و بر بریت کا دوڑ تھا ، طا قتور کمزور پر حا وی تھا ، عو رتوں اور غلاموں کی حالت انتہا ئی خراب تھی ، معمولی باتوں پر خون ریزی عام تھی ، بھا ئی بھائی کے خون کا پیاسا تھا ، عورتوں کی عزت و ناموس بلکہ ان کا وجود ہی عار بن چکا تھا ، غلاموں کی حالت انتہائی قابل رحم تھی ، انسان ایک خالق ومالک کے بجا ئے سینکڑوں خداؤں کی پرستش میں مبتلا ہو چکا تھا ، ہر سو تاریکی ہی تا ریکی ، سرا سیمگی اور ما یوسی کا دوڑ دورہ تھا ۔ 
ایسے میں رحمت الٰہی جو ش میں آئی اور عرب کے ریگزاروں میں فا ران کی چو ٹیوں سے نور نبوت کے ما ہتاب ، رب العالمین کے پیغام رشد و ہدایت کے علمبر دار، سا ری انسا نیت کے لئے چشمہ فیض رساں اور بیماروں کے لئے شفا ئے جا ویدانی کا نسخہ کیمیا ء لے کر عبد المطلب کے خانوادے میں عبد اللہ کے در یتیم ، آمنہ کے لال ، خدیجتہ الکبریٰؓ اور حضر عا ئشہؓ کے سر تاج ، فاطمہؓ ، رقیہؓ ، ام کلثومؓ ، اور زینبؓ کے والد محترم ، حسنؓ وحسینؓ کے نانا اور کا ئنات کے مژدہ جاں فزاں اور غلاموں کے لئے ابر رحمت اور عورتوں کے لئے پیام عظمت ، جن و انس کے لئے مرشد اعظم ، انبیاء و رسل کے لئے امام ٖرحمتہ اللعالمین محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے اور اللہ کا آخری پیغام یعنی قرآن شریف رہتی دنیا تک کے لئے با عث رہنما ئی ، نجات اخروی ، عظمت دینوی کا سر چشمہ حیات لے کر آ ئے ۔ 
وہ آگئے تو آگیادنیامیں انقلاب
اجڑا ہو ا چمن گلستاں کر گئے 
آپ ﷺ کی آمد سے انسانیت نے شرف انسانی کا حقیقی اعزاز حا صل کیا اور وہ عرب کے جو ایک دوسرے کی جان کے دشمن تھے وہ دوسروں کے محا فظ بن گئے ۔ عورتوں اور غلاموں کی تحقیر کے بجائے توقیر ہو نے لگی ۔ بیت اللہ جو بتوں کی نجا ست سے آ لو دہ کر دیاگیا تھا اللہ وحدہ لا شریک کی خالص عبادت کی خا طر قیامت تک کے لئے پاک کر دیا گیا ۔ بعثت نبوی ﷺ کے بعد تطہیر و تزکیہ قلوب کے ساتھ عقا ئد و اعمال میں اصلاح و انفرادی و اجتما عی زند گی کے آداب و اصول ، نظم و ضبط ، با ہمی خیر خواہی ، امن و امان اور ہر فرد کے بنیا دی حقوق کو تحفظ فرا ہم کرنا محسن انسا نیت ﷺ کا وہ عظیم کا رنامہ ہے جس پر تاریخ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی ۔ بیرونی تعلقات کی استواری ، فتو حات کا آ غاز اور بین الاقوامی سیاست و سیادت کے طریقہ ہا ئے حکمرانی کے بنیا دی خدو خال اپنی حیات مبارک میں ہی فراہم فرما دئے کہ عرب و عجم کے فا صلے سمٹ کر ایک جسد واحد کی طرح امت مسلماں کی صورت میں ظا ہر ہوئے اور جب آ پ ﷺکے اس دنیا سے رخست ہو کر رفیق اعلیٰ سے جا ملنے کا وقت آیا تو صورت حال یہ تھی کہ بیت اللہ بتوں سے پا ک کر دیا گیا ، تو حید کی دعوت دلوں میں رچ بس گئی ۔ شرک کا خاتمہ ہو گیا ، داخلی امن و امان مثالی حد تک پیدا ہو گیا ۔ بکھڑی ہو ئی قومیں اور قبائل ایک ہو گئے ، انسان بندوں کی بندگی سے نکل کر اللہ کی بندگی میں داخل ہو گیا ۔ آپ ﷺ نے ثابت کر دیا کہ عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر ، گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر کو ئی فوقیت نہیں رہی بلکہ بر تری صرف تقو یٰ کو حا صل ہے ۔ تمام انسان آ دم علیہ السلام کی اولاد ہیں ۔ اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے تھے ، غرض آپ ﷺ کی دعوت و تبلیغ کے نتیجے میں اسلامی وحدت اور اجتما ئی عدل وجود میں آگیا ۔ بنی نوع انسان کو دینیوی مثا ئل اور اخروی معاملات میں سعادت کی راہ مل گئی ، یہ الفاظ دیگر زمانے کی رفتار بدل گئی ، روئے زمین میں تبدیل ہو گیا، تاریخ کا دھاڑا مڑ گیا روز سوچنے کے انداز بدل گئے ۔ یہ ایک ایسا عظیم اور تاریخ ساز انقلاب تھا جس نے دنیا کو اسلام کے نور سے منو ر کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا ۔ آپ ﷺ کی عظمت و رفعت کا نقش آج بھی دنیا پر قا ئم ہے اور انشا ء اللہ قائم و دائم رہے گا ۔ 
اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو حیا ت طیبہ کو نمونہ بنا نے کی توفیق عطا ء فرمائے اور ہر نیک کام کی ہمت دے
پورا قرآن جب معترف آپ کا 
لکھے تعریف کیا آدمی آپ کی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے