بھٹکل (فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام انشاء اللہ مورخہ 25 جمادی الاول 1448ھ مطابق 6 نومبر 2026 بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء ساڑھے آٹھ بجے جامع مسجد بھٹکل میں منعقد ہوگا۔
جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اطلاعِ عام کے مطابق اس اہم سالانہ اجلاس میں جماعت کی مختلف سرگرمیوں، کارکردگی اور مالی حسابات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ادارے کے ذمہ داران نے تمام برادرانِ اسلام سے پرزور گزارش کی ہے کہ وہ وقتِ مقررہ پر جامع مسجد پہنچ کر اجلاس میں شرکت کریں۔




