بھٹکل (فکروخبرنیوز) ہیسکام (HESCOM) بھٹکل سب ڈویژن کی جانب سے صارفین کی اطلاع کے لیے جاری کردہ ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مرڈیشور میں واقع 110 کے وی پاور سب اسٹیشن میں ٹرانسفارمر کی ہنگامی دیکھ بھال کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ث 24 ستمبر 2026 (بروز جمعرات) صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک بھٹکل تعلقہ کے حدود میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کی پی ٹی سی ایل (KPTCL) کے حکام نے بتایا ہے کہ سب اسٹیشن میں جاری ضروری کاموں کی وجہ سے بجلی کی خدمات میں عارضی خلل پڑے گا۔ انتظامیہ اور ہیپسکام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (AEE) نے تمام بجلی صارفین سے اس عدم سہولت پر تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔




