علی پبلک پری یونیورسٹی کالج بھٹکل کی طالبات کی ضلعی سطح کے کوئز میں شاندار کامیابی

بھٹکل (فکروخبرنیوز) علی پبلک پری یونیورسٹی کالج بھٹکل کی طالبات نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ادارے اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ ہفتے کے روز ڈاکٹر اے وی بالیگا کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، کمٹہ میں منعقدہ ضلعی سطح کے "End the Cancer 2026” کوئز مقابلے کے فائنل میں علی پبلک کالج کی ٹیموں نے پہلا، دوسرا اور چوتھا مقام حاصل کر کے شاندار کامیابی درج کی ہے۔

یہ ضلعی فائنل مقابلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اتر کنڑا اور ‘ ٹیم ایس او ایس انڈیا فاؤنڈیشن ‘ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد طلبہ اور عوام میں کینسر کی روک تھام، تمباکو نوشی کے انسداد، منہ کے کینسر اور دیگر عام اقسام کے کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس ضلع سطحی بیداری مہم اور کوئز مقابلے میں اتر کنڑا کے مختلف اسکولوں اور کالجوں سے بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی تھی۔

مقابلے کے دوران علی پبلک پری یونیورسٹی کالج کی طالبات نے اپنے بہترین علم، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور بروقت جواب دہی کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حتمی نتائج میں تین اہم پوزیشنیں اپنے نام کیں۔

شیئر کریں۔