بھٹکل (فکروخبرنیوز)علی پبلک پری یونیورسٹی کالج بھٹکل نے تعلیمی میدان میں اپنی نمایاں کامیابی برقرار رکھتے ہوئے پی یو سی سال دوم (PUC II) کے سالانہ امتحانات (2025-26) کے نتائج بہترین رہے۔ کالج کے سائنس اور کامرس دونوں شعبوں کے طلبہ وطالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 امتیازات (Distinctions) حاصل کیے ہیں۔ گرلز کالج کا نتیجہ سو فیصد رہا۔
مشترکہ ٹاپرز: جودہ رکن الدین بنت قادر میراں رکن الدین اور سارہ منہال بنت دختر محمد اسماعیل اکرمی نے 96.16% نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دیگر پوزیشنز: نشرح سعدا نے 95.3% اور رتاج شابندری نے 95% نمبرات حاصل کر کے نمایاں مقام پایا۔
سائنس سیکشن میں 23 طلبہ وطالبات نے ڈسٹنکشن، 29 نے فرسٹ کلاس اور 2 نے سیکنڈ کلاس میں کامیابی حاصل کی۔
کامرس اسٹریم: عائشہ ثانیہ کی شاندار کارکردگی
کامرس کے شعبے میں 45 طلبہ امتحانات میں شریک رہے جن کے نتائج درج ذیل رہے:
ٹاپ پوزیشن: عائشہ ثانیہ اکرمی بنت عبدالعزیز اکرمی نے 98.16% کے شاندار اسکور کے ساتھ ٹاپ کیا۔
دیگر پوزیشنز: دیان ابن سمیر احمد ڈھنڈا 96.16% اور اصفا حنین بنت دختر عبدالحمید قاضی نے 96% نمبرات حاصل کیے۔
کامرس میں کل 12 ڈسٹنکشنز اور 25 فرسٹ کلاس نتائج درج کیے گئے۔
علی پبلک پری یونیورسٹی کالج کی انتظامیہ، پرنسپل اور تدریسی عملے نے تمام کامیاب طلبہ ، طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
