منکی : اسکوٹر اور کار کے درمیان پیش آئے ٹکر میں ایک شخص زخمی

منکی (فکروخبرنیوز) منکی نیشنل ہائے وے پر آج دوپہر کے وقت پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے جس کی شناخت عنایت اللہ بنگالی (45) مقیم تینگن گنڈی کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ حادثہ اسکوٹر اور انووا کار کے درمیان پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ پیچھے سے آنے والی انووا کار تیز رفتاری کے ساتھ اسکوٹر سے ٹکراگئی جس کے بعد عنایت اللہ سڑک پر گرگیا اور اس کے سر کو شدید چوٹیں آئیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے منگلور لے جایا گیا جہاں اس کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔