بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے نئے عہدیداران کا انتخاب : جناب معز معلم صدر اور جناب عبد الواسع خلیفہ جنرل سیکریٹری منتخب

دبئی (فکرو خبر نیوز) بھٹکل مسلم جماعت دبئی (BMJD) کی انتظامیہ نے27-2026 کی مدت کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق درج ذیل ذمہ داران کو مختلف عہدوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے

صدر: معز معلم صاحب

نائب صدر: عمران خطیب صاحب 

جنرل سکریٹری: عبدالواسع خلیفہ صاحب 

سکریٹری 1: احمد اواب کولا صاحب

سکریٹری 2:  امداد پیشمام صاحب

خازن (ٹریژرر): عبدالمنان مصباح صاحب

اکاؤنٹنٹ: رمیز سعدا صاحب

فکرو خبر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کرتا ہے کہ وہ جماعت کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں گے۔