بھٹکل (فکروخبرنیوز) مدینہ ویلفیئرسوسائٹی بھٹکل کی جانب سے شہر بھٹکل کی سطح پر پہلی مرتبہ حافظات کا حفظِ قرآن مسابقہ منعقد کیا گیا جس کے فائنل راؤنڈ میں 34 حافظات شریک رہیں- فائنل راؤنڈ کی پہلی نشست5 فروری بروز جمعرات اور دوسری نشست 13 فروری بروز جمعہ آمنہ پیلس میں منعقد ہوئی ۔ چار گروپ میں سے ہرگروپ میں اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والی حافظات کو انعامات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مسابقہ کے کل چار گروپ تھے علیا ، وسطیٰ اور سفلیٰ جبکہ ایک گروپ معلمات کا تھا۔ اس فائنل راؤنڈ سے پہلے دو جانچ جامعۃ الصالحات بھٹکل میں لی گئی جس میں تقریبا سو سے زائد حافظات نے شرکت کی تھی ان میں سے ہر گروپ میں فائنل راؤنڈ کے لیے سات حافظات شریک رہیں۔ کل ملا کر تین گروپ میں 21 طالبات فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہوئی تھی جبکہ معلمات کے گروپ کے لیے بغیر جانچ کے 13 معلمات کو فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے اور نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے حفظِ قران کی اہمیت اور موجودہ دور میں حفظ قران کے بڑھتے ہوئے رجحان کو سراہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اس میں حصہ لینے پر زور دیا۔ مہمانان نے اپنے خطابات میں مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے اس اقدام کی بھی سراہنا کی کہ انہوں نے حافظات میں مسابقہ کا نظم کیا جس سے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ طالبات میں حفظ کا رجحان بڑھے گا۔
صدر مدینہ ویلفر سوسائٹی بھٹکل مولانا عرفان ندوی نے بھی اپنے صدارتی خطاب میں حافظات کی بڑی تعداد میں شرکت پر انہیں خصوصی مبارکباد دی اور شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ نسیمہ آپا کی قیادت میں مختلف اداروں کے شعبہ حفظ کی معلمات نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کی ان خدمات پر سوسائٹی ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر مدینہ ویلفیئر کے اراکین کا بھی انہوں نے خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہر طرح سے اپنا تعاون پیش کیا۔
ہرگروپ میں اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ جانچ میں شریک حافظات کے درمیان بھی انعامات تقسیم کیے گیے۔
پروگرام کے نتائج کچھ اس طرح رہے۔
زمرہ سفلی
عبیرہ بنت مشتاق احمد صدیقہ
اشبع بنت محمد انصار جوکاکو
بی بی نفیسہ بنت ارشاد معلم
زمرہ وسطی
ثمرہ بنت سید اشرف یس جے
بی بی عائشہ بنت ابراہیم خلیل محتشم
خنساء بنت محمد حسین کے یم
زمرہ علیا
اسماء الحسنی بنت عبدالغفور شیخ
شیما بنت محمد صبغت اللہ ڈی یف
خدیجہ بشری بنت منور حسین پیشمام
زمرہ معلمات
گل تاج بنت شمس الدین افریکا
عظمت النساء بنت محمد جعفر آرمار
رقیہ فرحت بنت ذین العابدین سدی احمدا
