انڈین نوائط کیمونٹی قطر کے نئے عہدیداران کا اعلان ، جناب عبدالرب اسماعیلجی صدر اور جناب رزین رکن الدین جنرل سیکرٹری منتخب : جانئے انتظامیہ میں کون کون ہیں شامل؟

دوحہ (فکروخبرنیوز) انڈین نوائط کمیونٹی قطر کی آئندہ دو سالہ میعاد سال 2026–2027 کے لیے نئے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جو آئندہ مدت کے دوران تنظیمی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق جناب عبدالرب اسماعیلجی کو صدر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ جناب عاقب صوبیدار نائب صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے طور پر جناب رزین رکن الدین کا انتخاب عمل میں آیا ہے، اور جناب حسن عباد شوپا نائب جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
مالی امور کی نگرانی کے لیے جناب تابش گوائی صاحب کو خزانچی (Treasurer) منتخب کیا گیا ہے، جبکہ جناب عمران محتشم صاحب کو اکاؤنٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قطر میں مقیم نوائط برادری کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ کمیونٹی کے افراد نے نئی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ عہدیداران اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ انتخابات میں مجموعی طور پر 89 ووٹ ڈالے گئے، جن کی بنیاد پر درج ذیل امیدوار کامیاب قرار پائے:
جناب عبدالرب اسماعیلجی
حاصل شدہ ووٹ: 86 / 89
جناب تابش گوائی
حاصل شدہ ووٹ: 83 / 89
جناب حسن عباد شوپا
حاصل شدہ ووٹ: 82 / 89
جناب عبدالعظیم ڈی ایف
حاصل شدہ ووٹ: 81 / 89
جناب مولانا عبدالعظیم رکن الدین
حاصل شدہ ووٹ: 81 / 89
جناب مولانا فضیل آرمار
حاصل شدہ ووٹ: 80 / 89
جناب سید ربیع ایس ایم
حاصل شدہ ووٹ: 64 / 89
جناب عبدالغنی علی اکبرا
حاصل شدہ ووٹ: 61 / 89
جناب ضیاء کولا
حاصل شدہ ووٹ: 61 / 89
جناب سید زہیر ایس ایم مارکیٹ
حاصل شدہ ووٹ: 60 / 89
جناب عمران محتشم
حاصل شدہ ووٹ: 56 / 89
جناب عمار گوائی
حاصل شدہ ووٹ: 56 / 89
فکرو خبر تمام عہدیداران اور مجلس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔