منگلورو : تیندوے کی نقل وحرکت سے علاقہ میں خوف وہراس

منگلورو(فکروخبرنیوز) پڈوپیرار گرام پنچایت حدود کے تحت ڈوڈوپلکے، کٹلسر اور گوشلے علاقوں میں تیندوے کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی ہے، جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تیندووں کو دن کے اوقات میں بھی گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہں۔ ۔ کچھ رہائشی اپنے موبائل فون پر تیندوے کی تصاویر لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوے کو دھردبوچنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور ایک پنجرہ کی مدد سے اسے پکڑنے کی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں۔ منگل کی شام تقریباً 7 بجے، کئی لوگوں نے دودوپلکے – گوشلے علاقے میں تیندوے کو دیکھا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک تیندوا تقریباً تین گھنٹے تک اسی علاقے میں رہا۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے علاقے میں تیندوے کے دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محض پنجرہ لگانا کافی نہیں ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چیتے کو جلد سے جلد پکڑنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ