حیرت انگیز! خاتون نے تین ماہ میں لکھنا پڑھنا سیکھ کر اقوام متحدہ سے ایوارڈ جیت لیا

سعودی عرب کی عائشہ الشبیلی وہ خاتون ہیں جس نے تین ماہ میں لکھنا پڑھنا سیکھ کر اقوامِ متحدہ سے ایوارڈ جیت لیا۔ اس پر خود اقوامِ متحدہ کو کہنا پڑا ہے کہ ’ناخواندہ جس نے دنیا کو رُلا دیا‘۔

سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے باہمت خاتون عائشہ الشبیلی نے بتایا کہ ان کا تعلق جازان ریجن سے ہے اور وہ کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں۔ انہوں نے بیروزگاری خاتمے کی مہم کے دوران دستکاری کی صنعت کے ذریعے اپنے ہنر کو پھیلایا اور دوسروں کے لیے امید جگائی۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں مکمل طورپر ناخواندہ تھی، لکھنا تو دور کی بات تحریر پڑھنا بھی میرے لیے ممکن نہیں تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے گھریلو صنعت کے بارے عالمی مقابلے میں اپنے کام کی وڈیو بنا کر ارسال کردی۔ مقابلے کی شرائط میں سب سے اہم ’مجھے ناخواندہ نہیں ہونا چاہیے‘ کے عنوان سے تھی۔

ایوارڈ لینے کے بعد جب واپس لوٹی تو میرا سوچ اور نظریہ ہی بدل چکا تھا۔ اس کے بعد میں نے ایک تعلیم کے لیے فلاحی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا اور وہ قائم بھی کیا۔

عائشہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے رونے کی وجہ جان کر اقوام متحدہ کے سیشن میں میرے بارے میں یہ الفاظ لکھے گئے’’وہ ناخواندہ جس نے دنیا کو رلا دیا‘‘۔

خاتون نے ایوارڈ کے حصول کے بعد تعلیم کا سلسلہ دراز کیا۔ میٹرک اور انٹر کرنے کے بعد اب وہ عرب یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔

«
»

منگلور: کار میں لگی اچانک آگ ، ماں اور دو بچے محفوظ

48 برس بعد نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست واپس موصول، آخرکہاں تھی درخواست؟؟