بد عنوانcorrupt) (نیتا – جمہوریت کے چیمپیئن ….دیکھیں قسمت کا کھیل!

تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشید پور

       رب تبارک و تعالیٰ نے انسان کی قسمت میں جو لکھا ہے،اچھا یا بُرا،نیک بختی یا بد بختی ہر وقت اس کے ساتھ رہتی ہے، جیسے گلے کا ہار کہ آدمی جہاں جاتا ہے وہ ساتھ ساتھ رہتا ہے، کبھی جُدا نہیں ہوتا۔ قسمت کے لکھے کو کوئی ٹال نہیں سکتا زندگی میں کئی موڑ آتے جاتے رہتے ہیں۔  
     ؎     قسمت کے کھیل نرالے میرے بھیا    ٭     قسمت کا لکھا کون ٹالے میرے بھیا
        قسمت کے ہاتھ میں دنیا کی ڈور ہے    ٭     قسمت کے آگے تیرا نہ کوئی زور ہے
 یہ شاعری نہیں حقیقت ہے۔ 
    انسان تمام مخلوق میں اعلیٰ ہونے کے باوجود بہت سی کمزور یوں کا شکار ہے،قر آن مجید میں جابجا اس کا ذکر موجود ہے۔اس کی مادی وجود میں بہت سی کمزوریاں،کوتاہیاں رکھی گئی ہیں۔ سورہ نساء کے یہ الفاظ اس حقیقت پر شاہد ہیں۔وَخُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفاًَ۔”بنیادی طور پر انسان کمزور اور ضعیف پیدا کیا گیا ہے“ انسانی کمزوریوں میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ فطری طور پر عجلت پسند ہے۔ جلد بازی کی فطرت کی وجہ سے انسان سے بہت سی غلطیاں بھی ہوتے رہتی ہیں،جیسے کسی کے پہچاننے میں،یا اس کے نظریات کو سمجھنے میں بھول ہوجاتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
بد اچھا بد نام بُرا-آؤ مودی مودی-اور اویسی اویسی کھیلیں: بُرا آدمی اگر نظروں میں نہ بھی آئے،لیکن بدنام آدمی سب کی نظروں میں بُرارہتا ہے اور اس کو سبھی بُرا سمجھتے ہیں، چاہے اس سے کوئی گناہ سرزد ہوا ہویا نہ ہوا ہو،رُسوا (بے عزت، بدنام، ذلیل وخوار،) ہونا بد کاری سے بھی زیادہ خراب ہے۔
       ؎     بنائیں کیا سمجھ کر شاخِ گل پر آشیاں اپنا    ٭     چمن میں آہ کیا رہناجو ہو بے آبرو رہنا    (علامہ اقبال)
       دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک،پریشان عوام ہمارا پیا ر املک ہندوستا ن 1947 میں آزاد ہوا تمام مذاہب وتمام ذات،برادری کے لوگوں نے قربانیاں دیں،اپنا قانون، اپنی جمہوریت کے باوجود آج ملک میں بہت زیادہ بے چینی بدامنی پائی جارہی ہے۔ طرح طرح کے ظالمانہ، قانونوں کو لاکر اپنی من مانی کی جارہی ہے، اس سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان کالے قانونوں کے خلاف عوام کا جو حق ہے" احتجاج" کا ہے اس کو بھی بزورطاقت دبایا جارہا اور چھینا جا رہاہے۔،caa

«
»

ملک میں مسلمانوں کو اپنے وجود کا احساس دلانا ضروری ہے۔

سیاست سے حمایت تک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے