تین طلاق بِل: متحد اپوزیشن کی پرزور مخالفت پاسباں مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سے

خالد سیف الدین

اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ، عمل سے دور اور آپس میں عدم اتحاد کی وجہ سے بحیثیت مسلمان آج ہم پر تنقید وتشدّد کی بجلیاں گرائی جارہی ہیں ۔ آج ہم جتنے ذلیل ورسوا ہورہے ہیں کہ شاید اس پہلے کبھی کسی دور میں اتنے ذلیل و رسوا نہ ہوئے ہوں اور شاید کبھی اتنے کمزوربھی نہیں تھے جتنے ہم اپنے آپ میں آج کمزوری محسوس کررہے ہیں ۔ ہر جگہ ہم کوہراساں کیا جارہا ہے۔ ہماری عزت و عفت محفوظ نہیں ہے۔ آج ہمارے خون کی قیمت پانی سے بھی ارزاں ہے۔ آج ہمارا وجود ایک بڑے صبر آزماں دور سے گذررہا ہے آج ہم تعلیم، تجارت، روزگار اور صحت حتیٰ کے زندگی کے ہر پہلو میں ملک کے معاشرے میں سب سے نچلی سطح پر ہیں اور اسی لئے ظلم اور فتنے دونوں کا شکار بنتے جارہے ہیں ۔ بی جے پی اور دیگر ہندو تنظیموں کی مسلم دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف غلط و بے سروپا الزامات کی تشہیر (Propaganda) کی وجہ سے ملک میں پیدا شدہ مذہبی نفرتوں کے تحت گذشتہ ساڑھے چار برسوں سے مسلمانوں پر بھیانک مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

مسلمانوں پر منظم حملوں کے بعد اُنکے مکانوں کو لوٹنا اور پھر خاکستر کردینا شمالی ہند میں بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ قانونی اختیار کے بغیر بھیڑ کی شکل میں کسی کو جان سے مارنے دینے (Moblynching) کے بے شمار واقعات سے کون واقف نہیں ہے۔ معصوم بچی آصفہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کے واقعہ سے ملک کو ساری دنیا میں ہزیمت اُٹھانی پڑی تھی، اس کے باوجود بھی کیا اُس لڑکی کے والدین کو انصاف ملا ؟ عرصہ دراز سے جیلوں میں قید بے قصور مسلم نوجوان جو آج ضعیفی کی دہلیز پر قدم رکھ چکے ہیں اور جن میں سے چند ایک کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر عدالتوں نے قید سے آزاد بھی کردیا لیکن ان رہا شدہ بے قصوروں کی باز آبادکاری ( Rehabilitation) کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کا گرتا ہوا تناسب، اعلی تعلیم کے حصول میں مسلم طلباء کو درکار وسائل کا فُقدان، سچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری کا انتظار، تعلیم کے علاوہ مرکزی، ریاستی سرکاری و نیم سرکاری نوکریوں میں پسماندہ مسلمانوں میں سے بے انتہاء پسماندہ طبقات کے لئے SC

«
»

مودی جی واپسی کیلئے پورا خزانہ لٹا سکتے ہیں

ملک کے لیے اہم کون: گائے یا انسان؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے