انگور

اس وقت دنیا میں اٹلی ، فرانس ، اسپین ، امریکا ، میکسیکو چلی سب سے زیادہ انگور پیدا کرنے والے ممالک سمجھے جاتے ہیں ۔پاکستان میں انواع و اقسام کے لذیذ انگوروں کی پیداوار زیادہ تر منگورہ صوبہ سرحد اور بلوچستان میں ہوتی ہے ،جبکہ افغانستان سے بھی یہ درآمد کیا جاتا ہے انگور کی بہت سی اقسام ہیں ۔تاریخ میں تقریبا نوے اقسام کا ذکر ملتا ہے جن میں مٹھاس ، ذائقہ ،رنگ ، بیج اور بغیر بیج کے اعتبار سے فرق ہوتا ہے ۔اس کی ایک قسم کا رنگ سیاہی مائل نیلا ہوتا ہے اور سائز بھی بڑا ہو تا ہے ہندوستان میں تین قسم کا انگور پایا جاتا ہے چھوٹا گول ہلکا زردی مائل ، لمبا ذردی مائل جس کو سندرخانی کہتے ہیں کالا انگور اس کا رنگ گلابی بھی ہوتا ہے اس میں بیج بھی ہوتا ہے سندرخانی انگور سب سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے جبکہ باقی دونوں اقسام مٹھاس قدر کم ہوتی ہے انگور ایک قدیمی پھل ہے کہتے ہیں انگور کو بر اعظم ایشیا میں پانچ ہزار سال قبل مسیح میں کاشت کیا جاتا تھا ۔بائبل میں بھی انگور کا ذکر ملتا ہے بائبل میں انگور کو شراب کے پھل کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ انگور کی تصویر قدیم مصر کے مقبروں میں بھی پائی گئی ہیں ۔
انگور کو عربی زبان میں عنب ، بنگالی زبان میں داکھ اور گجراتی میں دہراکھ ، جبکہ انگریزی میں گریپ کہتے ہیں ۔خشک چھوٹے انگور کو کشمش (Raisins) اور بڑے انگور کو جس میں بیج ہوتے ہیں منقا کہتے ہیں ۔
مزاج:
اطباء کی رائے کے مطابق بختہ انگور کا مزاج گرم و تر ہوتا ہے اور کچا انگور ٹھنڈا اور خشک ہوتا ہے جبکہ کشمش اور منقا کو خشک و گرم قرار دیا جاتا ہے ۔

انگور کے چند فوائد :
انگور بڑا مفید اور غذائی اجزا سے بھر پور پھل ہے 50گرام انگور میں 26حرارے قوت ہوتی ہے جو حضرات طاقت کے لئے گلوکوس کا استعمال کرتے ہیں انہیں اس کے بجائے انگور کا شوق کرنا چاہئے ۔ کیونکہ اس میں گلوکوس کے علاوہ دیگر غذائی اجزا اور حیاتین بھی ہوتے ہیں ۔ اس میں لحمی مواد ، چکنائی اور نشاستے دار شکریلے اجزا چونا ،فاسفورس وغیرہ ہوتے ہیں ۔فولاد تو وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہ ملٹی وٹامن پھل ہے اس میں 80 فیصد پانی موجود ہوتا ہے ۔ یہ پوٹاسیم کا اچھا ذریعہ ہے انگوری شکر یا خالص گلوکوس کی وجہ سے فوری توانائی مہیا کرتا ہے ۔اس میں حیاتین ب ، ج اور د ہوتے ہیں ۔ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے جلن کو ختم کرتا ہے ، خون کو بڑھاتا ہے اس لئے خون کی کمی کی صورت میں انگور استعمال کرنے چاہئے ۔جسمانی کمزوری و نقاہت کو دور کرتا ہے ، بدن کو موٹا کرتا ہے اکثر حضرات وہم وسوسے پریشان خیالی ، پشت ہمتی اور چڑ چڑے پن کا شکار ہوتے ہیں ان عوارض کے لئے انگور بڑا موثر ہے ۔قبض کو دور کرتا ہے ۔ جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے ان کو رات کو سوتے وقت 100گرام انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے انگور جسم کو تندرست رکھتا ہے گردے کی بیماری میں مفید ہے اس کے استعمال سے گردوں کو طاقت ملتی ہے ، انگور پیشاب آور ہے پیشاب کے ذریعہ بدن کے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔اس لئے گردوں کی سوزش اور گردوں کی پتھری میں بھی انگور مفید ہے ۔ اس کوچھلکو ں سمیت استعمال کرنے سے سرطان کا امکان نہیں رہتا ۔ بڑھاپے کے عمل کو کم کرتا ہے ۔انگور دل کے امراض سے بچاتا ہے دل کے درد اور بے ترتیب دھڑکنوں میں بھی انگور فائدہ دیتا ہے انگور کا جوس آدھے سر کا سرد ( شقیقہ ) کا موثر علاج ہے ۔آدھے سر کے درد میں انگور کا جوس صبح و شام استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ انگور کے پتے بھی بطور دوا استعمال کئے جاتے ہیں ۔ یہ کالی کھانسی ، استسقاء ( پیٹ میں پانی بھر جانا) اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے ان بیماریوں میں انگور کے پتوں کا جوشاندہ صبح و شام استعمال کرنا مفید ہے ۔


نکسیر:
میٹھے انگور کا رس نکال کر اس کو نتھنوں میں ڈال کر اوپر کو سانس کے ساتھ سڑکنے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے ۔
آنکھیں دکھنا :
کھٹے انگور کا پانی نکال کر ڈراپر وغیرہ سے دو بوند دکھتی آنکھ میں ڈالنے سے آرام آجاتا ہے ۔

کھانسی 
مغز بادام 10گرام ملہٹی پسی ہوئی 10گرام منقا بیج نکال کر 10گرام سب کو پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں اور ایک ایک گولی منھ میں رکھ کر چوسیں ۔ کھانسی انشاء اللہ دور ہو جائے گی ۔

لیکوریا 
لیکوریا ، ند ہضمی و قبض اور سر درد کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچہ (90بوند) صبح و شام استعمال کرنا مفید ہے حاملہ عورت کو اگر روزانہ صبح وشام دیا جائے تو اسے چکر آنا ، غشی ، مروڑ ، اپھارہ اور قبض وغیرہ کی شکایت نہیں ہوتی ۔

بندش حیض :
اگر ماہواری ٹھیک وقت پر نہ ہوتی ہو تو مغز بادام بغیر چھلکا اتارے 40گرام کشمش سبز 100گرام نارجیل 70گرام چھوہارے عمدہ قسم آٹھ عدد سب کو کوٹ کر محفوظ کر لیں ماہواری کے دنوں میں 50گرام روزانہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے حیض کھل کر جاری ہو جاتا ہے ۔

خوبصورتی میں اضافہ کے لئے :
انگور جلد کو نرمی،چمک اور غذائیت مہیا کرتا ہے۔اس کے لئے انگور اور شہد ملالیں اور 15-20منٹ کے لئے چہرے پر اس کی ہلکی مالش کریں ۔ پھر اچھی طرح دھو کر مناسب کریم لگالیں ۔یہ خشک جلد کے لئے مفید ہے ۔چکنی جلد کے لئے انگور کا جوس دس چمچہ پانی پانچ ، بادام کا روغن دش چمن اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ لیں اور صبح و شام روئی کی پھریری سے چہرے پر لگائیں کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ انگور سے سرکہ بھی تیار کیا جاتا ہے جو تمام سرکوں میں بہتر شمار ہوتا ہے جس کے اثرات خام ، انگور کے مطابق ہوتے ہیں ۔ اس کا کھانا موسم برسات میں مفید ہوتا ہے ۔
بال گرنا :
بال جھڑنا یعنی گنج کے لئے :کشمش عمدہ ایک حصہ ایلوا آدھا حصہ لے کر کھرل میں خوب باریک پیس لیں اور پانی شامل کرکت لیپ لگائیں چند روز کے استعمال سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔اور نہایت عمدہ بال پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں پیچش اور دست کی صورت میں انگور نہ کھائیں شوگر کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں ۔
جدید سائنس نے 100گرام انگور میں درج ذیل اجزاء بتائے ہیں :
پانی 84.6گرام 
راکھ 0.2گرام 
چکنائی 0.1گرام 
پروٹین 0.5گرام ۔۔۔

«
»

ملک کی تقسیم کیلئے جناح سے زیادہ نہرو، پٹیل ذمہ دار

جرائم کے بڑھتے مانسون کے آگے انتظامیہ کی خودسپردگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے