سرس کا درخت یا ہمدرد معالج

* تخم سرس کا آٹا دو ماشہ چند روز گائے کے دودھ کے ہمراہ صبح نہار منہ کھایا جائے تو قوت باہ زیادہ ہو اور منی کو گاڑھا کرے۔ اس کو گوشت میں پکا کر کھانا بھی بہت فائدہ دیتا ہے۔
* سفوف تخم سرس چار رتی روزانہ صبح شام پانی سے کھائیں تو بواسیر کا خون بند ہو جاتا ہے۔
* سرس کے بیج پیس کر ان میں دو چند شہد خالص ملا کر 41 روز غلہ گندم میں دبا دیں۔ بعد میں نکال کر تین چار ماشہ روزانہ رات کو سوتے وقت کھلانے سے خنا زیر کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔
* تخم سرس کا تیل بذریعہ پتال جنتر نکال کر ایک گھنٹہ قبل پاؤں کے تلوے میں ایک ماشہ خوب مل لیا جائے تو نہایت ممسک ہے۔
* پوست درخت سرس نو ماشہ، چھ چھٹانک پانی میں جوش دیکر جب آدھ پاؤ رہ جائے، چھان کر مریض کو پلائیں تو ہر قسم کے ورم، معدہ و چہرہ و پاؤں وغیرہ کو چند روز میں فائدہ دے۔
* برگ سرس لیکر ان کو کوٹ کر پانی نکال لیں۔ ایک سیر پانی میں ایک پاؤنمک لاہوری ،آدھ پاؤ پھٹکڑی، آدھ پاؤنوشادر، آدھ پاؤ قلمی شورہ اور آدھ پاؤ لوٹا سجی، سب پیس کر ڈال دیں اور مٹی کی ہانڈی میں ڈال کر منہ بند کر دیں اور محفوظ جگہ پر رکھ دیں۔ چار پانچ دن کے بعد اس ہانڈی کے باہر جو جوہر پھوٹ کر نکلا ہو اسے کھرچ کر شیشی میں ڈال لیں اور شیشی کا منہ اچھی طرح بند کر دیں کیونکہ یہ جوہر زیادہ ہوا لگنے سے پانی ہو جاتا ہے۔ یہ دوا آنکھ کا پھولا دور کرنے کے لیے نہایت عمدہ ہے اور دھند غبار کے لیے بھی بہتر ہے۔ سرمہ کی طرح سلائی سے آنکھ میں لگائیں چند روز میں پھولا دور ہو گا۔ اگر یہی جوہر ایک رتی ماشہ بھر کھانڈ میں ملا کر دو تولہ سکنجبین، 10 تولہ پانی ملا کر پھانک لیں تو ورم طحال کے لیے نافع ہے۔
* سرس کے بیج پانی میں پیس کر جلے ہوئے مقام پر لگائیں فوراً آرام ہوگا بلکہ بچھو کے ڈنک پر لگانا بھی نہایت مفید ہے۔
* برگ سرس پانی میں پیس کر جلے ہوئے مقام پر لیپ کریں فوراً جلن دور ہو اور چند روز میں مکمل آرام ہو۔
* تخم سرس دو تولہ اور مرچ سیاہ ایک تولہ ہم پیس کر دانتوں پر ملیں تو دانت درد کو فوراً ختم کر دے گا۔
* تخم سرس اور کنجد سیاہ، پوست درخت سرس تینوں کو باہم پیس کر مہاسوں پر چند روزلگائیں، مجرب ہے۔
* سرس کے پھول پانی میں گھوٹ کر سر پر لیپ کرنے سے درد سر فوراً ٹھیک ہو جاتا ہے۔(یو این این)
* سرس کے پھول پکا کر کھانا پھوڑے پھنسیوں کیلئے مفید ہے۔
* شب کوری کے لیے برگ سرس تازہ کھانا یا شیرہ اس کا آنکھ میں لگانا بہت مفید ہے۔برگ سرس دو چار قطرے کان میں ڈالنا کان درد میں فائدہ مند ہے۔
* برگ آم، برگ نیم، برگ سرس، برگ ارنڈ سب کو پیس کر عرق نکال کر کان میں نیم گرم ڈالنا کئی امراض کو دفع کرتا ہے۔
* ناک سے خون آنے کی صورت میں پوست سیاہ سرس کو پانی میں ابال کر ناک میں ڈالنا بہتر نتائج پیدا کرتا ہے اور خون بند کرتا ہے۔
* برگ سرس کے عرق میں روئی تر کر کے خشک کر لیں اور چنبیلی کے تیل میں کاجل بنا لیں یہ کاجل ضعف بصارت اور آنکھ کی خارش کو چند روز میں آرام پہنچاتا ہے۔
* پوست سرس خشک لے کر جلا لیں اور اس کا نمک بنا لیں ایک رتی نمک پانی میں ملا کر پلانے سے چند روز میں تمام امراض جگر دور ہو جائیں گے۔

«
»

ملک کی تقسیم کیلئے جناح سے زیادہ نہرو، پٹیل ذمہ دار

جرائم کے بڑھتے مانسون کے آگے انتظامیہ کی خودسپردگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے