ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق:خارجہ سکریٹری وکرم مسری

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ اعلان ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد سامنے آیا جس میں امریکہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کہا:
"ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد، جس میں امریکہ نے ثالثی کی، مجھے خوشی ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔”

اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے زمین، فضاء اور سمندر میں ہر قسم کی فائرنگ اور فوجی کارروائی بند کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو بھارتی وقت کے مطابق شام پانچ بجے (1700 گھنٹے) سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے دوپہر 3 بج کر 35 منٹ پر بھارتی ڈی جی ایم او سے رابطہ کیا، جس میں اس معاہدے پر بات چیت ہوئی اور دونوں اطراف کو اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ آئندہ بات چیت 12 مئی کو دن 12 بجے طے پائی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کا یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند گھنٹے قبل ہی دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے عسکری ٹھکانوں پر شدید حملے کیے تھے، جس سے خطے میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا تھا۔

کچھ ہی گھنٹوں بعد پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، حالات کشیدہ

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے سابق صدر جناب نجف کھومی کی تہنیت میں اجلاس ،  انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے وفد کی اسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات