مشہور یوٹیوبردھرو راٹھی کو دہلی کی عدالت نے ہتک عزت معاملہ میں جاری کیا سمن ، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

دہلی کے ساکیت کورٹ نے یوٹیوبردھروراٹھی کے خلاف داخل ہتک عزت معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے دھروراٹھی کو 6 اگست کوعدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ یہ عرضی بی جے پی لیڈرسریش کرمشی نکھوا نے داخل کی تھی۔ نکھوا کا الزام ہے کہ دھروراٹھی نے انہیں تشدد پسند اورٹرول کہہ کران کی توہین کی۔ ساکیت کورٹ نے حکم دیا ہے کہ دھرو راٹھی کو اسپیڈ پوسٹ، کوریئرکے علاوہ الیکٹرانک موڈ سے بھی سمن بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ دھرو راٹھی نے 7 جولائی 2024 کو اپنے یوٹیوب چینل پرمائی رپلائی ٹوگودی یوٹیوبرس/ایلوش یادو/دھرو راٹھی ہیڈنگ سے ایک ویڈیو بنایا تھا، جس کے بعد نکھوا نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا ہے۔ ہتک عزت عرضی میں کہا گیا ہے کہ دھرو راٹھی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سبب انہیں بڑے پیمانے پرمذمت اورتضحیک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ویڈیو میں تمام الزامات بے بنیاد اور بدنیتی سے لگائے گئے ہیں۔

مدعی سریش کرمشی نکھوا نے بتایا کہ دھرو راٹھی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر انکت جین، سریش نکھوا اور تاجندر بگا جیسے پرتشدد اور بدسلوکی کرنے والے ٹرول کی میزبانی کی تھی۔ زیر بحث ویڈیو کو 24 ملین سے زیادہ آراء اور 2.3 ملین سے زیادہ لائیکس موصول ہوئے ہیں۔

نخوا نے کہا ہے کہ دھروراٹھی کی ویڈیوکے نتائج بہت دوررس ہوسکتے ہیں، جس سے لوگوں کا ان پراعتماد کم ہو سکتا ہے۔ یہ ویڈیوان کے ذاتی اورپیشہ ورانہ دونوں شعبوں کوناقابل تلافی طورپرمتاثر کرتی ہے، جس کا اثرکبھی بھی مکمل طورپرختم نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے