موت العالم موت العالم
افسوس کہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے شیخ الحدیث اور ناظم حضرت مولانا سید محمدعاقل صاحب نے آج داعی اجل کو لبیک کہا
انا للہ وانا الیہ راجعو ن
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے حضرت والا کے حادثہ وفات کو نہ صرف جامعہ مظاہر علوم کے لئے بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے ایک عظیم حادثہ قرار دیا جس کی تلافی کے امکانات بظاہر معدوم نظر آتے ہیں،حضرت مولانا سید محمدعاقل صاحب کا شمار اولیاء اللہ میں ہوتا تھا، حضرت دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے بھی رکن تھے۔ جامعہ مظاہر علوم میں آپ کی شخصیت فقید المثال ،جید عالم دین کی تھی،آپ کی تدریس کا اندا ہی نرالا تھا۔آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کے داماد تھے، حضرت شیخؒ کی تصانیف کے معاونین میںدوعالم قابل ذکر ہیں ،ان میں ایک حضرت مولانا سید محمد عاقلؒ صاحب بھی ہیں ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تمام یونٹوں کے ذمہ داران نیز ائمہ مساجد ،ذمہ داران مدارس عربیہ سے درخواست کی ہے کہ حضرت والا کےلئے ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔