English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن ڈگری کالج میں پی یوسی طلباء کے لیے تعلیمی رہنمائی پروگرام کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اب موجودہ حالات میں اکثر لوگ سنتے نہیں ہیں بلکہ بولتے زیادہ ہیں اور اب تو انتہا ہوگئی کہ انسان آدھا سنتا ہے او رپورا بولنے کی کوشش کرتا ہے جب کہ یہ چیز فائدہ دینے کے بجائے نقصان دہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے اس دوران کئی اہم باتوں کی طرف طلباء کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ انسان کو موت کا خوف اور رزق کی محرومی ناامید کراتی ہے لیکن یہ چیز اگر اللہ پر چھوڑدی جائے تو انسان کے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے چار ہتھیار ہیں جس کے ذریعہ وہ اپنی صلاحیت پروان چڑھاتا ہے ۔ دماغ کی قوت ، جسمانی قوت ، قلب کی قوت اور روحانی قوت ۔ ملحوظ رہے کہ ان کے اس خطاب سے قبل انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے کہا کہ طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی کئی چیزیں ہیں ۔ اس سلسلہ میں کئی لوگوں نے بہت لکھا ہے لیکن اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بات کو ہم سمجھیں اور اس کے سلسلہ میں مطالعہ کریں ۔اس موقع پر جناب سید خلیل الرحمن صاحب ، جناب یاسین عسکری ، ڈگری کالج کے پرنسپال جناب اے ایم ملا اور مو لانامحمد جعفر ندوی غیرہ موجود تھے۔ 


جیپ اور ٹینکر کے مابین پیش آیابھیانک تصادم : دو خواتین ہلاک 

ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی

پتور 10؍ اگست (فکروخبرنیوز) جیپ اور ٹینکر کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں دو خواتین کے موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات شیرڈی گھاٹ پر اڈّا ہولے علاقے کے قریب پیش آئی ہے۔ مہلوک خواتین کی شناخت رکمنی (35) اور بھوانی (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتا یاجارہا ہے جیپ ڈرائیور سمیت اس پر سوار دو افراد بھی زخمی ہوگئے جن میں ایک کی شناخت وشوناتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو اپنا انگڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مذکورہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگلور سے منگلور آنے والی ایک ٹینکر نے جیپ کو روند ڈالا ۔ ملحوظ رہے کہ شیرڈی گھاٹ میں کچھ مہینے راستہ درستگی کے بعد دوبارہ کھولے جانے پر تقریباً یہ پہلا سڑک حادثہ ہے ۔ پتور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں دوافراد گرفتار 

بنٹوال 10؍ اگست (فکروخبرنیوز) 6؍ اگست جمعرات کے دن دو افراد پر جان لیوا حملہ کرنے کے بعداس میں سے ایک کے ہلاک ہونے والے معاملہ میں پولیس نے آج دو مشتبہ ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔ سرکل انسپکٹر بیلی ایپا کی قیادت میں تحقیقات کرنے والی ٹیم نے دو ملزمین کو حراست میں لیا ہے لیکن گرفتار شدہ افراد کے نام سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے ملزمین کے پاس سے حملہ کرنے کے لیے استعمال شدہ ہتھیار بھی ضبط کرلیے ہیں۔ دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعدان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ حملہ آٹو رکشہ ڈرائیور ناصر اور محمد مصطفی کو ملکار علاقے کے ساجپا موڈا میں چار افراد کی جانب سے جان لیوا حملہ کیا گیا تھاجس میں ناصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگیا تھاجبکہ محمد مصطفی شدید زخمی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا