English   /   Kannada   /   Nawayathi

والدین کی ڈانٹ سے پریشان نویں جماعت کے طالبِ علم نے خودکشی کرلی(مزید ساحلی خبریں )

share with us

موصولہ رپورٹ کے مطابق پچھلے گیارہ دنوں سے لڑکا اسکول نہیں جارہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پہلے تین چار روز بیمار رہنے کی وجہ سے اسکول نہیں گیا لیکن اس کے بعد بجائے اس کے وہ اسکول جاتا کہیں اور جاکر وقت گذاری کرکے گھر لوٹ جاتا۔ اساتذہ نے لڑکے کے اسکول نہ پہنچنے کی خبر اس کے والدین کو کرتے ہوئے اس کے اسکول نہ حاضر ہونے کی وجہ پوچھی۔ سنیچر کی صبح وہ اپنا یونیفارم پہن کر گھر سے نکلا او راسکول نہیں پہنچا ۔ اسکول کی جانب سے دوبارہ لڑکے کے اسکول نہ پہنچنے کی خبر گھر والوں کو دی گئی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی توس کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ملحوظ رہے کہ پرجوال اپنے والدین کا اکلوتا لڑکا تھا جس کے والدین قلی کا کام کیا کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وہ پچھلے کئی دنوں سے اداس نظر آرہا تھا۔ برہماور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


تیراکی کے دوران دو نوجوان ڈوب کر ہلاک 

منگلور 09؍ اگست (فکروخبرنیوز) تیراکی کے دوران دو نوجوانوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کوناجے پولیس تھانہ حدود میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوانوں کی شناخت دکشت اور جیا پرکاش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کی عمریں اٹھارہ سال بتائی جارہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان اپنے دیگر چار دوستوں کے ساتھ تیررہا تھا کہ اس دوران جیا پرکاش نے مدد کے لیے آواز دینی شروع کردی۔ اس کو بچانے کے لیے دکشت آگے بڑھا لیکن وہ اس کو بچانہیں سکا اور اس کے ساتھ وہ بھی ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاوور اقبال نامی شخص نے دونوں کی لاشیں تالاب سے نکالی ۔ دیگر چار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کوناجے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


سورتکل : دوبائک کے آپسی تصادم میں ایک شخص ہلاک ، ایک شدید زخمی 

منگلور 09؍ اگست (فکروخبرنیوز) دو بائک کے بھیانک تصادم میں ایک شخص کے ہلاک اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی واردات سورتکل کے قریب کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت پرتیک (27) مقیم کرشنا پور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ مخالف سمت سے آرہی بائک پر سوار اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے جس کی شناخت نوید مقیم کرشنا پور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مقامی لوگوں کی جانب سے اسے علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ سنگین تصادم اس وقت پیش آیا جب ایک بائک سوار ایک سواری کو او ور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ سورتکل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا