English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر ادارے کے کامیاب تین سال مکمل:عنقریب منعقد ہوگا شاندار اجلاس(مزید ساحلی خبریں )

share with us

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ، فکروخبر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اب اسکولی اور کالج طلباء کے لیے کوچنگ سنٹر کے افتتاح کا فیصلہ لیا گیا ہے جس کا افتتاح عنقریب ہوگا اور ساتھ ہی فکروخبر ہیلپ لائن دفتر کا بھی افتتاح ہوگا۔ اس پروگرام میں عوام کے پرزور مطالبہ اور خواہش کے بنا پرسیدھی بات کی ڈی وی ڈی منظر عام پر لائی جائے گی اور ساتھ ہی نیا پروگرام ’’صدائے عرب ‘‘ بھی منظر عام پر لایا جائے گا۔پروگرام میں فکروخبر کے ٹرسٹیوں اور دیگر عہدیداران کے ناموں کا اعلان ہوگا، اور پھر فکروخبر کے انگریزی ، اُردو دستی رسالوں کا اجراء ہوگا۔ شہر بھٹکل کے مقامی ، اُردو، کنڑا، اور انگریزی اخبارات کے نمائندوں سمیت سماجی کارکنوں کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اجلاس کی تاریخ اور جگہ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا،۔ اس میٹنگ میں اسٹاف کو الگ الگ ذمہد اریاں سونپی گئیں، ملحوظ رہے کہ اجلاس میں فکروخبر کے اسٹاف میں سے ، جناب نوید مصباح، جناب زبیر مالکی، جناب سلمان جبالی،مولانا عبدالاحد فکردے ،مولانا اظہر برماور ندوی،مولانا عتیق الرحمٰن ڈانگی ندوی,مولانا عبدالنور ندوی، مولانا عبدالمغنی ندوی ،جناب سعدا محمد صدیق ، جناب سہیل ملا ،فضل الرحمٰن،وغیرہ موجود تھے۔


دو مختلف چوری کی واردات میں ملوث تین افراد گرفتار 

منگلور 06؍ اگست (فکروخبرنیوز) منگلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمین کی شناخت منی کنٹا (21) اشون (22) اور پرکاش این (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ تین میں سے دو افراد پر دس ہزار روپئے اور ایک موبائیل فون چوری کرنے کا الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق سورج کمار سوتے وقت کھڑکی کے پاس اپنا موبائیل رکھے ہوا تھا ۔ مذکورہ دونوں افراد اسکوٹر پر سوار آئے اور نقدی اور موبائیل چرار کر فرار ہوگئے۔ ایک اور گرفتارہ شدہ ملزم پرکاش این پر الزام ہے کہ اس نے سینٹ الوئسیس نامی کالج کے پارکنگ میں کھڑی کی گئی ایک طالب علم کی بائک چرالی تھی ۔ پولیس ان تینوں سے معاملات کی تفتیش کررہی ہے۔ 


بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار شوہر نے پولیس تھانہ میں خودکشی کرلی 

اڈپی 06؍ اگست (فکروخبرنیوز) بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار شوہر نے پولیس تھانہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات آج منیپال پولیس تھانہ میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت گیا پرساد (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو کل اس کی بیوی کے قتل میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ گیا پرساد کی بیوی روشنی (18) نے3؍ اگست کو اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی ۔ روشنی کے بھائیوں کی جانب سے درج شدہ شکایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے روشنی کے شوہرگیا پرساد کو کل گرفتار کرلیا تھا ۔ بتا یاجارہا ہے کہ بدھ کی رات گیاپرساد نے سردی لگنے کی بات کہہ کر پولیس والوں سے چادر طلب کی۔ رات دے گئے اسی چادر کا استعمال کرتے ہوئے لاک اپ کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ منیپال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا