English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی کے قریب ہوناور اہم شاہراہ پر پیش آیا سڑک حادثہ :ایک نوجوان زخمی (مزید ساحلی خبریں)

share with us


دن دہاڑے خاتون پر جان لیوا حملہ کیے جانے کی واردات 

خاتون شدید زخمی ، حملہ آور فرار 

منگلور 04؍ اگست (فکروخبرنیوز) ایک نوجوان کی جانب سے دن دہاڑے ایک خاتون کو چھرا گھونپ کر شدید زخمی کیے جانے کی واردات آج کلائی نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ زخمی خاتون کی شناخت سومیا (32) مقیم کاٹی پلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو مکرانا ماربل سینٹر میں ملازمت کیا کرتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت عبد العظیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کا تعلق شمالی ہندوستان سے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے مکرانا ماربل میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سومیابس سے اتر کر آفس کی طرف جارہی تھی کہ اچانک پیچھے سے عبدالعظیم نے اس کی گردن اور چہرے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ جب تک مقامی لوگ جمع ہوتے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حملہ میں زخمی خاتون کو نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ حملہ کیے جانے کی وجوہات کاابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ سرتکل پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔


عورت کے ساتھ چھیڑچھاڑ پھرقتل کرنے کی کوشش : نوجوان گرفتار 

کارکلا 04؍ اگست (فکروخبرنیوز) عورت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے بعد اس کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار نوجوان کو مقامی لوگوں کے سب و شتم کے ساتھ ساتھ ظلم کا بھی نشانہ بننا پڑا ۔ اطلاع کے مطابق غصائے عوام نے ملزم کو ایک کھمبے سے باندھتے ہوئے جم کر زدوکوب کیے جانے کی واردات تعلقہ کے ایڈو گاؤں میں کل پیش آئی ہے۔ ملزم نوجوان کی شناخت ستیش (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان دوپہر کے اوقات میں مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوٹو اسٹوڈیو کے اندر داخل ہوا اور وہاں موجود اٹھارہ سالہ لڑکی سے تصویر کھینچوانے کی بات کہی ۔ جیسے ہی لڑکی نے تصویر لینے کی تیار ی کی نوجوان نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوجوان اپنے ساتھ ایک وائیر بھی لے گیا تھا او راس کے ذریعہ سے لڑکی کا گلا دباکر قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔ پڑوس میں واقع دکان میں کام کرنے والے والے لڑکی کی چیخ وپکار سن کر اسٹوڈیو میں داخل ہوا اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا ۔ مقامی لوگوں نے نوجوان کی اس حرکت میں شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے کپڑے اتار کر اس کو ایک کھمبے سے باندھ دیا اور جم کر اس کی پٹائی کی ۔ علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان آس پڑوس میں واقع دکان میں آکر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسٹوڈیو میں داخل ہوا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا