English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیشنل اسکول بھٹکل پر لگائے گئے سارے کے سارے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں:

share with us

اب تک کئی افراد یہاں سے ڈگریاں حاصل کرکے بہترین روزگاری حاصل کرچکے ہیں، 12سال سے ایک ادارہ چل رہاہے، مگر ابھی تک ادارے کے خلاف کوئی شکایت نہیں، اور ایک شخص اچانک اس طرح اعتراضات جتائے بھلا اُس پر کون اعتبار کرے گا۔ فکروخبرمیں شائع خبر میں رپورٹ کا انتظار ہے کہہ کر غلط بیانی ادارے کے سامنے رکھی گئی جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اعتراضات جتا کر جب محکمۂ تعلیمات سے اس پر رپورٹ مانگی گئی تو تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے محکمۂ تعلیمات کو ۹جولائی کو ہی دے دی گئی ہے ۔ اور خود محکمۂ تعلیم کے افسران یہاں پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد حکومت کے سامنے جوابات پیش کرچکے ہیں، مسئلہ خبر یا رپورٹ کا نہیں بلکہ ادارے کو بدنام کرنے کے لیے لوگوں کا استعمال کیاجارہاہے ،مگر ادراہ چونکہ ہر الزام سے پاک ہے تو ہم قانون کے مطابق سب کو جوابات دے رہے ہیں۔ مینیجمنٹ نے اس با ت کا بھی خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے آس پاس کوئی بھی شراب کی دکان نہیں، اور پھر امتحان میں کاپی کئے جانے کا اعتراض بھی بے بنیاد ہے کیوں کہ جو لوگ فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ امتحانات دیتے ہیں اُن میں سے کئی لوگ، وہ ہوتے ہیں جو اعلیٰ ڈگریاں حاصل کئے ہوتے ہیں، کوئی کسی ادارے کا ٹیچر ہوتا ہے تو کوئی کسی ادارے سے منسلک، کیا اس طرح کے لوگ امتحان میں کاپی کریں گے۔ طلباء کو پڑھانے والے اساتذہ بھی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کئے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ۔ مینیجمنٹ نے یہ صاف طور پر کہا کہ ادارہ آپ کے سامنے ہے ، آپ خود اس بات کا فیصلہ لیں، کسی کے کہنے پر یا غلط بیانی پر نہ آئیں۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل یلاپور سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک عام شہری کے ناطے اس اسکول پر کئی طرح کی اعتراضات جتاتے ہوئے الزامات عائد کئے تھے جس کو فکروخبر نے شائع کیا تھا، اسی الزامات کی تردید مذکورہ خبر میں کی جارہی ہے ، جس کا بیان مذکورہ ادارے کے مینیجمنٹ کے عہدیدار اور پرنسپال نے دیا ہے ۔ 

نوٹ : فکروخبر ادارہ واقعی ایک بے باک صحافت کا نشان ہے ، مظلوم کی داستاں بیانی کے لیے ہے اور ناحق اور ناانصافی کو منظر عام پر لانے کے لیے ہے: مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ کوئی شخص دفتر تک پہنچ کر غلط بیانی سے کام لے اور ادار ے کے لیے مشکلیں کھڑی کرے، ہم آپ کی آواز اُسی وقت بن سکتے ہیں جب آپ سچ سچ بتائیں، نیشنل اسکول کے سلسلہ میں جو رپورٹ شائع ہوئی تھی اس میں خبر دینے والے شخص نے غلط بیانی سے کام لیا اور پھررپورٹ کا انتظار ہے کہا جب کہ رپورٹ متعلقہ تعلیمی ادارے سے دی جاچکی تھی جس کو ایڈیٹر کے سامنے رکھی گئی۔،لہٰذا یہاں واضح کرلیں کہ اب کسی بھی ادارے، یا شخصی و ذاتی معاملات کو ادارہ فکروخبر تک نہ لایا جائے ، اور اس ارادے سے بالکل دفتر تک نہ آئیں کہ ہم کوئی یکطرفہ ، من گھڑت کہانیوں کو شائع کریں گے، کیوں کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ فریق غلط بیانی سے کام لیتا ہے اور جب تحقیق ہوتی ہے تو اس کے برخلاف ہوتا ہے۔ (ایڈیٹر)


منگلور : ایپیل شوروم میں چوری کی بڑی واردات 

بیس لاکھ کے قیمتی اشیاء لے کر چور فرار ہونے میں کامیاب 

منگلور 03؍ اگست (فکروخبرنیوز) شہر کے بالمٹا سرکل کے قریب واقع ایپیل مصنوعات کے شوروم مپلے اسٹور میں بڑی ڈکیتی کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رات ڈھائی بجے تقریباً بیس لاکھ مالیت کے سامان پر چور وں نے ہاتھ صاف کرتے ہوئے موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی سی ٹی کیمرہ میں قید تصویروں کے مطابق تین افراد دکان میں بجلی سپلائی کرنے والے سرویس بورڈ توڑ کر اندر داخل ہوئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ شوروم میں موجود اشیاء پر تنبیہی الارم فٹ کیا گیا لیکن وہ جلد ہی بند ہوگیا ۔ ممبئی میں موجود سیکوریٹی ایجنسی کو اس الارم کا اطلاع ملنے کے بعدانہوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع دکان کے مینیجر کردی ۔ جب تک منیجر دکان پہنچتا چور قیمتی اشیاء کے ساتھ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فنگرپرنٹ ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


ایک ماہ بعد لڑکی کے پھانسی معاملہ میں نیا موڑ 

لڑکی کے گھر والوں نے عاشق کو پھانسی کا ذمہ دار قرار دیا 

پولیس تھانہ میں شکایت درج 

مینپال 03؍ اگست (فکروخبرنیوز) ایک ماہ قبل اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلینے والی لڑکی کے اہلِ خانہ نے اس کے عاشق کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کے عاشق کی وجہ سے لڑکی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ اہلِ خانہ کے مطابق ناؤیا کے خودکشی کرنے کے بعد ان کو دھمکی دی کہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے پر سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ جس کی وجہ سے پولیس تھانہ میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ناؤیا او راس کے عاشق کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا اور ناؤیا کے گھر والے اس معاشقہ کے خلاف تھے اس وجہ سے لڑکی کا رشتہ کسی اور سے طئے کیا جانا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ناؤیا کا رشتہ طئے کرنے سے پہلے ہی اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی کے عاشق کے گھر والے ان کو دھمکیاں دیتے تھے۔ تقریباً واقعہ کے ایک ماہ بعد لڑکی کے گھر والوں نے پولیس تھانہ میں عاشق کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ملحوظ رہے کہ ناؤیا نے 6؍ جولائی کو اپنے ہی گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ 


بائک اور گوڈس ٹیمپو کے مابین پیش آیا سنگین سڑک حادثہ : ایک ہلاک ، ایک زخمی 

کنداپور 03؍ اگست (فکروخبرنیوز) بائک اور گوڈس ٹیمپو کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی واردات کنداپور کے مضافاتی علاقے ہیمّای کے قریب کٹا بیلٹور نامی گاؤں میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت سریندرا گانگا (32) مقیم کاٹے ، ہیمّاڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ بائک پر سوار سمپاتھ پجاری (26) شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد کولورجانے کے دوران ایک تیز رفتار گوڈس ٹیمپو ان کی بائک سے ٹکرائی جس کی وجہ سے دونوں زمین پر آرہے۔ سریندر موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ شدید زخمی پجاری کو ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے سریندر ایک مندر میں ملازمت کیا کرتا تھا اور آٹھ ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ کنداپور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ کل سنتے کٹے اہم شاہراہ 66پر لاری او ربائک کے درمیان پیش آنے والے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مہلوک کی شناخت اشوک (32) میقیم کے جی روڈ سلمار کی حیثیت سے کرلی گئی تھی جبکہ زخمی شخص کی شناخت رمیش کی حیثیت سے کرلی گئی جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ سڑک حادثہ اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا تھا۔ ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا