English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور : مندر میں ڈکیتی کی واردات(مزید خبریں)

share with us

بتایا جارہا ہے کہ چوروں نے صدر دروازہ کھولنے کے علاوہ دیگر پانچ دروازے بھی کھول کر واردات انجام دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مندر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کیے تھے جس کا چوروں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ عوام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پولیس اس علاقے میں رات میں گشت کیا کرتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی چوروں نے چوری کی واردات انجام دی۔ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس دوران یہ خبر بھی آئی ہے کہ مذکورہ مندر کے قریب واقع شری بھدرا مہاکلی مندر میں بھی چوری کی واردات سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ 


سڑک حادثہ میں زخمی رکشہ ڈرائیور چل بسا 

بھٹکل میں دن بھر آج رکشہ سرویس معطل رہی 

بھٹکل 02؍ اگست (فکروخبرنیوز) کل شام پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی رکشہ ڈرائیو ر مہادیودرگپا نائک (40) مقیم ہنومان نگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا ۔ صبح تقریباً گیارہ بجے اس بات کی خبر ملتے ہی آٹورکشہ یونین کی جانب سے مہلوک کے رشتہ داروں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گیارہ بجے کے بعد شہر میں رکشہ سرویس معطل کردی گئی ۔ اس اعلان کے بعد شام تک بھی اہم شاہراہ کے علاوہ محلوں میں بھی رکشہ کی آمدورفت بند رہی ۔ ملحوظ رہے کہ کل شام پاؤنے سات بجے طور مسجد کے قریب ایک رکشہ بے قابو ہونے کی وجہ سے ایک بجلی کھمبے سے جاٹکرایا تھا ،اس حادثہ میں رکشہ الٹ جانے سے رکشہ ڈرائیور مہادیور درگپا نائک (40) مقیم ہنومان نگر شدید زخمی ہوگیاتھا ۔ مذکورہ شخص کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا