English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’وہ‘‘خودکشی نہیں کیا تھا بلکہ قرضہ نہ لوٹانے پر قتل کردیا گیا تھا

share with us

فکروخبر کے مطابق تعلقہ کے الویکوڑی نای علاقے کامقیم درگپا نشہ کا عادی تھی اور کئی لوگوں سے قرضہ لینے کے بعد اس کو ادا نہیں کرسکا۔ اس کی مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ وہ بڑا پریشان رہتا تھا۔ مالی حالت کمزور رہنے کی وجہ سے وہ دوسروں سے قرض لیا کرتا تھا۔ جب یہ حالت اس کے چھوٹے بھائی کو معلوم ہوئی تو اس نے اپنے سسرال سے ایک سونے کا کنگن لا کر ناراین کے حوالے کیا جس کے ذریعہ وہ قرض وصول کرکے وہ اپنی مالی حالت پر قابو پاسکے لیکن ناراین قرض لی گئی رقم واپس ادا نہ کرنے کی وجہ سے سونے کا کنگن دوبارہ اپنے چھوٹے بھائی کے حوالے نہیں کرسکا۔اس دوران درگپا اور دیوندرابھی اپنے قرضہ کو لوٹانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ وہ اپنے قرضہ کا بار بار مطالبہ کرنے کے بعد ناراین اس کا قرضہ ادا نہیں کرسکا۔ آخر مذکورہ تمام ملزمین نے اس کے قتل کامنصوبہ بناکر اس کا قتل کردیا ۔ مقتول کی بیوی کے مطابق گھر میں کسی کے موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی طرح ملزمین ناراین کو اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے اور اس کا قتل کرنے کے بعد لاش ندی میں پھینک دی۔ پولیس نے ملزمین سے تفتیش کے بعد ملزمین نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندطریقے سے انہوں نے ہی ناراین کا قتل کیا تھا ۔اور قتل کے ایک دن بعد اس کی لاش ندی میں پھینک دی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا