English   /   Kannada   /   Nawayathi

حالت زار پر رونے کے بجائے آگے آئیں مسلماں : جناب سید ضمیر پاشا

share with us

سابق آئی اے ایس افسر جناب سید ضمیر پاشاہ نے مسلمانوں کے حالات بیان کرتے ہوئے سچر کمیٹی کے حوالے سے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے مسلمانوں کے لیے اسکالر شپ دی گئی ۔ اس اسکالر شپ کے حصول کے بعد بھی مسلمان تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ زیادہ تر طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی فکر نہیں ۔ صرف حالتِ زار پر رویا جارہاہے لائحہ عمل تیار نہیں ہورہاہے ،مسلمان آگے آئیں اور اس مسائل کو دور کریں ۔تعلیمی میدان میں اپنا سکہ جمائیں ۔ انہوں نے درخواست کی کہ اب قوم کو بھی آگے آتے ہوئے اسکالر شپ کے نظام کو عام کرنے کی ضرورت ہے اورتعلیم کو عام کرتے ہوئے مسلمانوں کو آگے لانے کی کوشش کی جائے۔ موصوف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلمانوں کو علاقے ترقی کرنے کے لیے مختص کی گئی رقم صرف اس وجہ سے واپس آرہی ہے کہ ہمارے اندر ایسے لوگوں کی کمی ہے جو اس کو لے کر صحیح استعمال کرے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندر اللہ کا خوف پیدا ہونا چاہیے کہ ہم کیا کررہے ہیں ۔ انہوں نے رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ یوپی ، جھار کھنڈ، بہار اور دیگر ریاستوں میں ترقی کے لیے جو رقم مختص کی گئی تو بغیر استعمال کے واپس آگئی۔اس وجہ سے اب مسلمانوں میں بیداری پیدا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ملنے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا جائے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے پاس ترقی کے کئی مواقع ہاتھ آئیں گے۔ اس موقع پر ابوصالح شریف نے بھی مسلمانوں کو ترقی کے میدان میں آگے آنے کے مواقع گنواتے ہوئے اس سلسلہ میں کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے انجمن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جو کئی سالوں سے قائم ہے اور اس کے زیر اہتمام کئی کالجس چلائے جارہے ہیں لیکن دوسری جگہوں پر یہ کام زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرنے کے لیے کیا جارہا ہے اور یہ بات بھٹکل میں نہیں پائی جارہی ہے ۔ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کے آغاز حافظ حماد پلو کی تلاوت سے شروع ہوا جس کے بعد مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات تنظیم کے جنرل سکریٹری جنا ب الطاف کھروری نے پیش کیے جبکہ صدارتی خطبہ تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے پیش کیا ۔ شکریہ کے کلمات انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم صاحب نے پیش کیے ۔ تقریباً دوپہر دو بجے یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا