English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سیلاب زدگان کے لیے حکومت کی جانب سے فنڈ جاری

share with us

مذکورہ رقم کو لے کر عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں تو کسی کے گھر میں لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ فریج ، واشنگ مشین اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء اور روز مرہ میں استعمال میں آنے والی اشیاء ناقابلِ استعمال ہوچکی ہیں ۔ اتنا نقصان ہونے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے صرف تین ہزار آٹھ سو روپئے کا چیک کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ ملحوظ رہے کہ دس دن قبل آنے والے سیلاب کی زد میں بھٹکل کا چوتنی کا علاقہ بہت زیادہ متأثر ہوا تھا اور وہاں گھر وں میں پانی گھس آنے سے کروڑوں روپئے کا نقصان پہنچا تھا۔ اس سے پہلے ضلع ڈپٹی کمشنر ، مقامی ایم ایل اے اور دیگر حکومتی افسران نے یہاں کا دورہ کرنے کے بعد سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا تھا ۔ یاد رہے کہ شہر کی فلاحی وسماجی تنظیم مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے دو ہزار روپئے کا راشن اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل کی جانب سے ہر گھر کے لیے راشن دیا گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا